بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ کا دستخط شدہ مضمون ویتنام کے اخبار پیپلز ڈیلی میں شائع ہوا، جس کا عنوان ہے”ہم مل کر مستقبل کا نیا باب رقم کریں” ۔پیر کے روزاپنے مضمون میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین نے ہمیشہ ویتنام کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری میں ترجیح کے طور پر دیکھا ہے۔ اسٹریٹجک اہمیت کے حامل چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کا قیام نہ صرف دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے مطابق ہے بلکہ علاقائی اور عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے سازگار ہے جو تاریخ اور عوام کا انتخاب ہے۔ چین اپنے ہمسایوں کے ساتھ اپنی خارجہ پالیسی کے تسلسل اور استحکام کو برقرار رکھے گا، دوستی، خلوص، باہمی فائدے اور رواداری کے اصول اور خوشگوار ہمسائگی کی پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعاون کو گہرا کرے گا اور ایشیا میں جدیدکاری کے عمل کو مشترکہ طور پر فروغ دے گا۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور ویتنام کو اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو گہرا کرتے ہوئے اعلی سطحی رہنمائی پر عمل کرنا چاہئے اور حکمرانی میں تجربے کے تبادلے کو گہرا کرنا چاہئے۔ہمیں تعاون اور ون ون پر قائم رہتے ہوئے ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو گہرا کرنا،اور افرادی و ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانا ہوگا.ان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات، کثیر الجہتی تجارتی نظام ، عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ کھلے پن اور تعاون پر مبنی بین الاقوامی ماحول کو برقرار رکھا جائے۔ ہمیں تنازعات کو مناسب طریقے سے کنٹرول کرتے ہوئے خطے کے امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہوگا اور بحیرہ جنوبی چین کو صحیح معنوں میں امن، دوستی اور تعاون کے سمندر میں تبدیل کرنا ہوگا۔
Trending
- کراچی پورٹ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم، اعداد وشمار جاری
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں ردوبدل، نوٹیفکیشن جاری
- عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، وزارت خزانہ کی رپورٹ
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
- جولائی کے آخری روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 546 پوائنٹس کا اضافہ
- افغان حکومت میں دلہنوں کے میک اپ اور پرفیوم پر پابندی عائد
- محمد عباس اور خرم شہزاد کو جارحانہ انداز میں جشن منانا مہنگا پڑ گیا
- چین اور پاکستان کے درمیان مہارت کے تبادلے سے اقتصادی و ثقافتی روابط مضبوط
- چٹکی بجا کر امپائر کو دھوکا دینے والا کرکٹر غیر معینہ مدت کیلیے معطل
- جاپان میں انٹیلی جنس نظام کا ارتکاز اور نئے عسکری رجحانات پر عالمی تشویش