News Views Events

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت جاری رکھنے کا عزم

0

اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، دیگر وفاقی وزراء اور بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے پہلے اوورسیز کنونشن کے کامیاب انعقاد پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو مبارکباد دی۔
اپنے خطاب میں چوہدری سالک حسین نے دنیا بھر سے کنونشن میں شرکت کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

"اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری! خصوصی عدالتیں، فوری انصاف اور 4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کا سنگِ میل”

Leave A Reply

Your email address will not be published.