News Views Events

بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، یہ جواب کم نہیں ہو گا: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

0

بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، یہ جواب کم نہیں ہو گا: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام میں دہشت گردی کے واقعے کے کوئی شواہد نہیں دیے اور اس طرح بغیر شواہد غصہ نکالنا غیر مناسب ہے۔

نجی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت نے آج جو اعلانات کیے ہیں ان میں ناپختگی اور غیر سنجیدگی نظر آتی ہے۔ ’بدقسمتی سے انڈیا ہر واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیتا ہے اور ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی بلیم گیم پاکستان کی طرف ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔‘

ان کا کہنا ہے کہ ’بھارت کے اقدامات کا جواب دینے کے لیے کل صبح نیشنل سکیورٹی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں عسکری اور سول قیادت شامل گی اور ہم انڈیا کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، یہ جواب کم نہیں ہو گا۔‘

 

انڈس واٹر ٹریٹی کے حوالے سے اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اس پر ہمارے کافی دیر سے بھارت کے ساتھ مسائل چل رہے ہیں اور ورلڈ بینک بھی انوالو ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کے پاس شواہد ہیں تو انھیں سامنے لائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے (اگر اس کے پاس شواہد ہیں) تو ان سے فائدہ اٹھانے کے بجائے ہائپ کریٹ کی ہے۔

بھارت کے الزامات کے حوالے سے نائب وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم ہر فروم پر بایٹرل پارٹنرز کے ساتھ بھی یہ معاملہ اٹھائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.