معروف بھارتی اداکار اور اپنے بابو بھائیاکردار کیلئے مشہور پراریش راول نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار پاریش راول نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایسا انکشاف کیا جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران گھٹنے کی چوٹ کے علاج کیلئے انہوں نے 15 دن تک اپنا پیشاب پیا۔
یہ واقعہ ہدایتکار راج کمار سنتوشی کی فلم ’گھاتک‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ جب ایک سین میں اداکار راکیش پانڈے کو انہیں مچھلی مارکیٹ میں گھسیٹنا تھا۔ فلم کے سیٹ پر فراہم کردہ چپلیں پھسلن والی تھیں، اور شوٹنگ کے دوران وہ بار بار پھسل رہے تھے۔ اصل شاٹ میں راکیش نے پوری طاقت لگا دی، جس کے نتیجے میں پاریش کے گھٹنے میں چوٹ آ گئی۔
پاریش راول نے ایک بھارتی یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ حادثے کے بعد ٹنّو آنند اور ڈینی ڈینزونگپا انہیں ناناوتی اسپتال لے گئے۔ اس وقت انہیں لگا کہ ان کا کیریئر ختم ہو جائے گا۔ اسپتال میں ان سے اجے دیوگن کے والد ویرو دیوگن ملنے آئے اور انہوں نے روایتی طریقہ علاج تجویز کیا۔
ویرو دیوگن نے انہیں مشورہ دیا کہ ’صبح اٹھ کر سب سے پہلے اپنا پیشاب پیو، سب فائٹرز یہی کرتے ہیں۔ کوئی تکلیف نہیں ہو گی، مگر رات کو شراب، گوشت یا تمباکو سے پرہیز کرنا‘۔ پاریش راول نے اس پر عمل کرتے ہوئے لگاتار 15 دن تک اپنا پیشاب پیا۔
پراریش راول کے اس انکشاف پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آرہا ہے۔ صارفین طنز و مزاح سے بھرپور دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں جبکہ کئی صارفین پاریش کو ایسا کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔
Trending
- دیر بالا: طوفانی بارشوں سے تباہی، مرکزی شاہراہ بند، پل بہہ گیا، سیاح اور مسافر پھنس گئے
- کراچی میں یوم شہدائے سندھ پولیس ریس، ہزاروں افراد کی شرکت
- دریائے پنجکوڑہ میں لڑکی کو بچانے کی کوشش، ڈرائیور دریا میں ڈوب گیا، سرچ آپریشن جاری
- پی ایچ ایف نے جنوبی کوریا ہاکی فیڈریشن کی جانب سے دعوت قبول کر لی
- رام گوپال ورما اور ارمیلا نے خفیہ شادی کی تھی؟ سینئر بھارتی صحافی کا حیران کن دعویٰ
- آزاد کشمیر الیکشن، ایل اے 31 اور 40 میں پی پی کی شکایات بے بنیاد ہیں، ن لیگ کا الیکشن کمیشن کو خط
- دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- ’عینک والا جن‘ کے اینیمیٹڈ ورژن پر تنازع، رائٹر حفیظ طاہر کا سخت ردعمل
- ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں عبداللہ شفیق اور سعود شکیل کی واپسی متوقع
- تقریباً 50ہزار لوگ اسپین میں داخل ،سیوٹا یورپ میں مہاجرین کے بحران کا مرکز بن گیا
Prev Post