بیجنگ :چین میں گزشتہ "یوم مئی ” کی تعطیلات زیادہ سفر،مضبوط کھپت،نئے تجربے کی نمایاں خصوصیات کی حامل ہیں. اعداد و شمار کے مطابق ، یوم مئی کی تعطیلات کے دوران ، چین میں 314 ملین ملکی ٹریپس ہوئے جو سال بہ سال 6.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ملکی سیاحوں کے کل سفری اخراجات 180.269 بلین یوآن تک جا پہنچے جو سال بہ سال 8فیصد کا اضافہ ہے۔ ملک بھر میں اہم ریٹیل اور کیٹرنگ انٹرپرائزز کی فروخت میں سال بہ سال 6.3 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ چین کی کھپت کی مارکیٹ تمام پہلوؤں سےتازگی سے بھری ہوئی ہے. اس کی وجہ کیاہے؟ایک طرف ، تکنیکی جدت طرازی کی بدولت چین کے مختلف علاقوں میں ثقافتی سیاحت کی مصنوعات کے معیار کو مسلسل بہتر بنایا گیا ہے ، جو لوگوں کی بڑھتی ہوئی متنوع ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ کھپت کی تجدید پالیسیوں کی "حمایت” سے الگ نہیں ہے.رواں سال کے آغاز سےلیکر اب تک چین کی متعدد پالیسیوں پر عمل درآمد شروع ہوا ، جس کے باعث رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی اقتصادی ترقی میں کھپت کا حصہ 51.7 فیصد رہا جو پورے گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.2 فیصد زیادہ ہے۔ چین کی معیشت کھپت پر منبی ترقی کی طرف منتقل ہونے کے ساتھ ساتھ چین کی بڑی مارکیٹ کے زبردست امکانات اور صلاحیت ظاہر کرتی رہے گی۔چین کی اچھی کھپت دنیا کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ ٹرانزٹ ویزا سے استثنیٰ اور روانگی پر ٹیکس ریفنڈ پالیسی کی وجہ سے اب زیادہ سے زیادہ غیرملکی چین آئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ، "یوم مئی” کی تعطیلات کے دوران چین کے اندرون ملک سفر کے آرڈرز میں سال بہ سال 173 فیصد اضافہ ہوا۔ امریکہ کی جانب سے شروع کی گئی ٹیرف وار کے سائے میں چین کی ” یوم مئی ” کی تعطیلات کی اچھی کھپت ، چین کی معیشت کی مضبوط لچک کو اجاگر کرتی ہے۔ "یوم مئی” کی تعطیلات کے آخری دن ، 137 ویں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلے کی آف لائن نمائش کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی اور متعدد اشارے نے نئے تاریخی ریکارڈ قائم کر رکھے ہیں۔ چین تعاون کے "دروازے” کو مسلسل وسیع کر رہا ہے اور مشترکہ کامیابیوں کے مواقع پیدا کر رہا ہے – موجودہ یوم مئی کی تعطیلات کے دوران دنیا نے اسے زیادہ واضح طور پر دیکھا ہے۔
Trending
- کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا، 6747 پوائنٹس کا اضافہ
- میٹرک امتحانات میں بے قاعدگیوں کے معاملے پر کارروائی، سابق ناظم امتحانات وضاحت طلب
- آبنائے ہرمز کھولنے کادوبارہ کھلنا پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے:فوزیہ ناز
- نجی ڈیولپرز کو خصوصی اقتصادی زونز کیلیے سرکاری زمین دی جائیگی
- سانحہ 9مئی، کراچی ہنگامہ آرائی؛ مفرور ملزم کی گرفتاری کے بعد ملزمان پر ضمنی فرد جرم عائد
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث گینگ گرفتار، بزرگ شہریوں اور پنشنرز کو نشانہ بنانے کا انکشاف
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں جے ایس رینٹل ریٹ کی لسٹنگ کردی گئی