اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ نے آپریش بیان المرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ کا شکرادا کیا ہے کہ جس کی مدد اور نصرت سے پاکستان بھارت کا حنگی جنون خاک میں ملانے پر کامیاب ہوا ہے۔
پارٹی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پوری قوم آپریشن ” بیان المرصوص”کی کامیابی پر پاک افواج کو مبارکباد پیش کرتی ہے ۔” سندور” کا جواب بنیان المرصوص یعنی سیسہ پلائی ہوئی دیوار سے دے کر جذبہ ایمانی کو مزید تقویت بخشی گئی۔
مصطفیٰ ملک نے ائرفورس کے شاہنیوں نے بھارت میں گھس کر جو اسکو سبق سکھایا وہ آئندہ پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے گا،بھارت نے پاکستان میں مساجد اور عام شہریوں کا نشانہ بنایا تاکہ خوف ہوحراس پھیلے ۔لیکن پاکستانی قوم میں ہر بھارتی حملہ کے بعد جذبہ ایمانی مزید پختہ ہورہا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج نے پٹھان کوٹ، ادھم پور، گجرات، اور راجستھان میں ایئر بیسز جبکہ براہموس سٹوریج کو نشانہ بنا کر بھارتی جنگی سوچ کو سبق سکھا دیا ۔مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کہہ چکے کہ مساجد،معصوم بچوں ،عورتوں بے گناہ شہریوں کی شہادتوں کا انتقام فرض ہے چوہدری شجاعت حسین نے واضع کیا ہے کہ پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے،پاکستانی عوام، سیاسی،مذہبی جماعتیں فوج کے ساتھ ہیں اور پاکستان معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا حساب لینے کے لیے پرعزم ہے۔
آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘: بھارتی ادھم پور، پٹھان کوٹ سمیت متعدد ایئر فیلڈز تباہ