بیجنگ:10 مئی کی صبح بھارت نے پاکستان کی نور خان ایئر بیس اور دیگر تنصیبات پر حملہ کیا، جس پر پاکستان نے جوابی کارروائی کی۔اس وقت، پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص شروع کر دیا گیا ہے۔ اس صورت حال پرتبصرہ کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین موجودہ پاک بھارت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ ہم بھارت اور پاکستان دونوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ امن و امان کی مجموعی صورتحال کو ترجیح دیتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کریں، سیاسی امور کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی راہ پر واپس آئیں اور کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کریں، جس سے صورتحال مزید بگڑ جائے ۔ یہ بھارت اور پاکستان دونوں ملکوں کے بنیادی مفادات کے عین مطابق ہے، علاقائی امن اور استحکام کے لیے فائدہ مند ہے، اور بین الاقوامی برادری کی عام توقعات بھی ہیں۔ چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- محمد عباس نے لیجنڈ وسیم اکرم کا 27 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا
- سلمان خان کو دہلی ہائی کورٹ سے کیس میں بڑا ریلیف مل گیا
- مہنگائی تلے دبے عوام پر نیا بوجھ، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
- صحت کیلیے ہمارا 14 ماہ کا کام پچھلے 30 سالوں سے بہتر ہے، مصطفی کمال
- بھارتی کرکٹر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 131 سال پرانا منفرد ریکارڈ برابر کردیا
- گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد کی علیحدگی؟ ’سنگل‘ ہونے کا اشارہ
- پاکستان اور افریقہ کے درمیان تجارتی، صنعتی اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت
- مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ اجلاس، اتحادی حکومت کو مستحکم رکھنے کے عزم کا اعادہ
- میچ کے دوران فٹبالر اچانک گِر گیا، میدان میں خاموشی چھا گئی
- جارج کلونی اور امل کے درمیان مبینہ کشیدگی، مصروفیات رشتے پر اثرانداز ہونے لگیں