بیجنگ :چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو کی ۔اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی تازہ ترین صورتحال سے چینی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور کہا کہ اس صوتحال میں پاکستان کی جانب سے احتیاط برتی جائے گی لیکن پاکستان کی خودمختاری اور سرزمین کی سلامتی کی خلاف ورزی پر جوابی کاروائی کی جائے گی۔اسحاق ڈار نے چین کی جانب سے فائر بندی کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر چین کا شکریہ ادا کیا ۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اپنی خود مختاری اور قومی وقار کی حفاظت کرنے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے اور اسے یقین ہے کہ پاکستان اس صورتحال کا تحمل سے سامنا کرے گا اور ایسے فیصلے کرے گا جو اس کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات کے مطابق ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایک بار فائر بندی ہونے پر اس پر مشترکہ طور پر عملدرآمد ضروری ہے تاکہ دوبارہ جنگ کی صوتحال نہ بنے ۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں اول صف میں ہے ، دہشتگردی سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور چین پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔وانگ ای کا کہنا تھا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال میں یقین ہے کہ پاکستان،ملک میں چینی شہریوں اور اداروں کی سلامتی کو یقینی بنائے گا۔اسی روز وانگ ای نے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے بھی فون پر بات چیت کی۔ ڈوول نے کہا کہ جنگ نہ ہی بھارت کا انتخاب ہے اور نہ ہی کسی فریق کے مفاد میں ہے ۔ بھارت اور پاکستان فائر بندی جاری رکھنے کی کوشش کریں گے اور توقع ہے کہ خطے میں جلد ہی امن و استحکام قائم ہو گا۔وانگ ای نے بھارت کے اس بیان کو سراہا کہ جنگ بھارت کا انتخاب نہیں ہے اور بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مکمل اور مستقل فائربندی کے حصول کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت اور پاکستان کے بنیادی مفادات کے مطابق اور بین الاقوامی برادری کی مشترکہ خواہش بھی ہے۔
Trending
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ
- الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ