بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کےعظیم عوامی ہال میں چائنا- سی ای ایل اے سی فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والے کولمبیا کے صدر گسٹووا پیٹرو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں دونوں ممالک نے “بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں ترقی اور تعاون کی منصوبہ بندی” کے معاہدے پر دستخط کیے۔بد ھ کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور کولمبیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45 سال مکمل ہو رہے ہیں ۔ چین کولمبیا کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید ترقی دینے کی خواہش رکھتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ کولمبیا کے باقاعدہ “بیلٹ اینڈ روڈ” کے اعلی معیار کی مشترکہ تعمیرمیں شامل ہونے کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں ممالک کے تعاون کو بہتر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے 45 سالہ سفارتی تعلقات کی تقریبات کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنا چاہیے، تعلیم، ثقافت، سیاحت وغیرہ کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے، ثقافتی تبادلوں کو بڑھانا چاہیے اور دونوں ممالک کی دوستانہ عوامی حمایت کی بنیاد کو مستحکم کرنا چاہیے۔صدر شی نے کہا کہ چین کولمبیا سمیت لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ مل کر چین-لاطینی امریکا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کو مزید بہتر بنانے کے لئے تیار ہے۔کولمبیا کے صدر گسٹووا پیٹرو نے کہا کہ کولمبیا چین کے ساتھ تعلقات کو مزید بڑھانے کی توقع رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کولمبیا بین الاقوامی عدل و انصاف کے دفاع اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کی حفاظت کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے ۔
Trending
- پمز اسپتال کے مالیاتی بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئی
- انگلینڈ میں انضمام الحق کے پورٹریٹ کے ساتھ قومی کرکٹرز کی تصاویر وائرل
- آسٹریلیا کا مکمل طور پر اے آئی سے تیار کردہ گانوں کو میوزک چارٹس سے خارج کرنے کا فیصلہ
- لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے بڑی سہولت، نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال
- سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں جو ٹیم کیلیے اچھا ہوگا وہی کھیلے گا: بابر اعظم
- اننیا پانڈے اور واکر بلانکو کا بریک اپ، دو سال بعد راہیں جدا
- وزیر اعظم کے سامنے خود کو احتساب کے لیے پیش کردیا ہے، وفاقی وزیر صحت
- پمز اسپتال سانحہ پر شعیب اختر کا اظہارِ افسوس، شفاف تحقیقات کا مطالبہ
- پمز اسپتال سانحہ؛ نومولود بچوں کی اموات پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
- وزیراعظم اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم؛ درخواست گزاروں کی تعداد 52 فیصد بڑھ کر 1 لاکھ 39 ہزار ہوگئی