News Views Events

پاکستان مسلم لیگ قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور رہے گی

اجلاس میں پاکستان کے استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

0

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کی تنظیم کا اہم اجلاس مسلم لیگ ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت فیڈرل کیپیٹل کے صدر سردار رضوان صادق خان نے کی۔

اجلاس میں ملک کی سلامتی، قومی دفاع اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کی تنظیم کا اہم اجلاس، صدارت فیڈرل کیپیٹل کے صدر سردار رضوان صادق خان نے کی

اجلاس کے دوران افواجِ پاکستان کو بھارت کو کرارا جواب دینے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
شرکاء نے پاک فوج سے بھرپور عقیدت اور حمایت کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ہمیشہ قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور رہے گی۔
اجلاس میں پاکستان کے استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
اس کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی گئی ۔
اجلاس میں پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ متحد ہے اور قائدین کی دانشمندانہ قیادت میں ملک و قوم کی خدمت جاری رکھے گی۔
اجلاس میں جن اہم رہنماؤں نے شرکت کی ان میں چوہدری جہانگیر، عاطف مغل، ڈاکٹر شوکت ، محمد شفیق، زیشان خان، شہباز نار، ملک نوید، راجہ نثار، میاں قاسم، عرفان سلامت، زینت راجپوت اور دیگر شامل تھے۔ اجلاس کا اختتام قومی اتحاد، امن اور ترقی کے عزم کے ساتھ کیا گیا۔

ایشیا میں دیرپا امن کیلئے امریکا خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو ترجیح دے، چوہدری شجاعت

Leave A Reply

Your email address will not be published.