News Views Events

وزیراعظم شہباز شریف کی تہران میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات

0

وزیراعظم  کی ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات

تہران: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نے سپریم لیڈر کو مسلم دنیا کی ایک نمایاں شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کی رہنمائی کو امت مسلمہ کے لیے قابل تقلید قرار دیا۔ ملاقات میں بھارت کی حالیہ پالیسیوں، خطے میں امن و ترقی کی کوششوں، اور پاک ایران تعلقات کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے ایرانی قیادت کی امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات میں بصیرت کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مثبت معاہدے سے خطے میں امن کو فروغ ملے گا۔ سپریم لیڈر نے وزیراعظم کی علاقائی استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم نے علامہ اقبال کے افکار سے سپریم لیڈر کی عقیدت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں جلد پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.