بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں افریقی سفیروں سے ملاقات کی اور افریقہ ڈے منایا۔ چین میں تعینات افریقی ممالک کے دیگر سفیروں نے چین اور افریقہ کی یکجہتی اور مشترکہ خوشحالی کے لئے مل کر کام کرنے کی آمادگی ظاہر کی۔اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی سفیروں سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ چین افریقی ممالک کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو سفارتکاری کی ترجیح کے طور پر برقرار رکھے گا ، بنیادی مفادات اور خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھے گا اور افریقی ممالک کا سب سے مخلص دوست اور قابل اعتماد شراکت دار بنے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ رواں سال چین افریقہ تعاون پر فورم کے قیام کی 25 ویں سالگرہ ہے اور چین افریقہ تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین افریقہ تعاون پر فورم کے نتائج پر عمل درآمد کے لیے کوآرڈینیٹرز کا وزارتی اجلاس صوبہ حونان میں منعقد ہوگا۔ ہم اس اجلاس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین اور افریقہ کی مشترکہ جدیدکاری کو تیز کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔
Trending
- امریکی خاتون فوجی افسر نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کر لیا
- پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
- فتنہ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقرر
- پاکستان لارڈز میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک کیلیے بےتاب
- ارجن کپور بہن کی شادی پر والدہ کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے، جذباتی ویڈیو وائرل
- پاکستان میں آج سونے کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں ہوئی
- بھارتی اخبار کا دعویٰ من گھڑت؛ سبحان اللہ مسجد بہاولپور کی تعمیرِ نو سے متعلق خبر جھوٹ پر مبنی ہے
- چیمپئنز لیگ: کھلاڑی کا اشتعال انگیز جشن، اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا
- آشا بھوسلے کا آخری گانا کس خاص موقع پر ریلیز کیا جائے گا؟
- سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کو عملی زندگی کا دستور بنانا ہی جشنِ میلاد کا حقیقی تقاضا ہے: چودھری شفقت محمود