بیجنگ: سی پی سی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے صوبہ شانشی کے شئر یانگ چھوان کا دورہ کیا۔انہوں نے جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت کی جنگ کے یادگار چوک پر جنگ میں شہید ہونے والے شہدا ء کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ایک میموریل ہال کا دورہ کیا ۔ میموریل ہال میں شی جن پھنگ نے طلبا ء اور میموریل ہال کے عملے کے ساتھ خوشگوار تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے وہاں موجود حاضرین کو بتایا کہ آج ان کا یہاں ہونا خاص اہمیت کا حامل ہے۔ صدر شی نے کہا کہ 7 جولائی کا واقعہ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی قوم کی مزاحمتی جنگ کا آغاز تھا اور ہم نے 14 سال مزاحمتی جنگ جاری رکھتے ہوئے عظیم قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو قوم کی ریڑھ کی ہڈی بننے کی کوشش کرنی چاہئے ، ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانا چاہئے اور پوری دنیا کے امن میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔ صدر شی نے کہا کہ آپ ہی امید ہیں اور مستقبل آپ کا ہی ہے. انہوں نے امید ظاہر کی کہ اپ ملک کو مضبوط بنانے کے لئے سخت محنت جاری رکھیں گے اور ایک با عزت اور خود پر فخر کرنے والے چینی بنیں گے ۔
Trending
- پیٹرول سستا، ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا
- سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دیدی گئی
- 10 روپے کے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ کی افواہیں بےبنیاد ہیں، اسٹیٹ بنک
- یورو نوٹس کی رقم ملنے سے ملکی زر مبادلہ ذخائر بڑھ گئے
- زمبابوے کے بلے باز برینڈن ٹیلر نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
- سی پیک منصوبہ پاکستانی خواتین کو رکاوٹیں توڑنے اور نئی پیشہ ورانہ بلندیوں تک پہنچنے میں مدد کر رہا ہے
- چین پاکستان مشترکہ تربیتی مرکز پاکستان میں نئی توانائی کی گاڑیوں کے شعبے کے لیے ہنرمند افراد کی تیاری میں کوشاں
- چین کا یمن کے تمام فریقوں سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ
- امریکی فیڈرل ریزرو نے وفاقی فنڈز کی شرح ہدف کی حد میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کر دیا
- چین سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر لانگ آرم دائرہ اختیار کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ