بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ اور بولیویا کے صدر لویس البرٹو کیٹاکورا نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔ بدھ کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ 40 سالوں میں چین اور بولیویا نےدونوں ممالک کے مرکزی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں وافر ثمرات حاصل کیے ہیں اور عوام کے درمیان دوستی کو گہرا کیا ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین بولیویا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور وہ بولیویا کے صدر کے ساتھ مل کر روایتی دوستی جاری رکھتے ہوئے چین بولیویا اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندی تک لے جانےکی رہنمائی کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فوائد پہنچائے جائیں۔ بولیویا کے صدر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ گزشتہ 40 سالوں کے دوران بولیویا اور چین نے باہمی احترام، دوستی اور تعاون کی بنیاد پر مضبوط دوطرفہ تعلقات قائم کیے ہیں۔ بولیویا گلوبل ساؤتھ کو متحد کرنے، لاطینی امریکہ اور چین کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور ایک زیادہ منصفانہ، مساوی اور جامع بین الاقوامی نظام کی تعمیر میں چین کے قائدانہ کردار کو خراج تحسین پیش کرتاہے ۔ بولیویا دونوں عوام کے درمیان بھائی چارے کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔
Trending
- 320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
- ترقیاتی کام حکومتی کارکردگی کا اعلان ہیں، سندھ آگے بڑھ رہا ہے، شرجیل میمن
- انگلش کپتان کھلاڑیوں کے رویے سے شدید نالاں، ٹیم کو سخت پیغام دے دیا
- رمشا خان شادی کے بعد کیوں چھپنے لگیں؟ اداکارہ نے خود وجہ بتا دی
- رحیم یار خان؛ کول ٹرین حادثے کا شکار، انجن الٹ گیا، 10 ویگنیں پٹڑی سے اتر گئیں
- ممنوعہ دوا کا استعمال، یو اے ای کے کرکٹر پر پابندی عائد
- بھارتی گلوکار و یوٹیوبر انکت بالیان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
- پاک سعودی سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون میں اہم پیش رفت
- کراچی؛ کال سینٹر سے پکڑے گئے 15 چینی شہریوں سمیت تمام ملزمان کو سزا
- کولمبو ٹیسٹ: دینوشا کی تاریخی کارکردگی نے بھارت سے یقینی فتح چھین لی