بیجنگ:چین کے نائب صدر ہان چنگ سے بھارتی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے بیجنگ میں ملاقات کی۔
ہان چنگ نے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان کازان میں کامیاب ملاقات ہوئی جس سے چین بھارت تعلقات کی بحالی کی راہ ہموار ہوئی۔ چین اور بھارت دونوں بڑے ترقی پذیر ممالک اور گلوبل ساؤتھ کے اہم رکن ہیں، اور یہ دونوں فریقوں کے لئے صحیح انتخاب ہے کہ وہ باہمی کامیابی میں شراکت دار بنیں اور “ڈریگن اور ہاتھیوں کے مشترکہ رقص” کو عمل میں لائیں۔فریقین کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر بہتر عمل درآمد کرنے، عملی تعاون کو مستقل طور پر آگے بڑھانے، ایک دوسرے کے خدشات کا احترام کرنے اور چین بھارت تعلقات کی پائیدار، صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینا چاہیئے۔
جئے شنکر نے کہا کہ کازان میں وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر شی جن پھنگ کے درمیان ملاقات کے بعد بھارت اور چین کے تعلقات میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ بھارت چین کے ساتھ تعلقات کے رجحان کو برقرار رکھنے ، باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے اور کثیر الجہتی میکانزم میں مواصلات اور کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔بھارت اس سال چین کی صدارت میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی حمایت کرتا ہے۔
Trending
- نائب وزیراعظم کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکا-ایران کشیدگی میں اضافے پر اظہارتشویش
- پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ مستعفی
- گلگت بلتستان میں توانائی کا مسئلہ بڑا المیہ ہے، نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین
- شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے پر رمیز راجہ کا بڑا بیان سامنے آ گیا
- بلوچستان میں تاریخی انتظامی اصلاحات، 4 نئے ڈویژن اور 5 نئے اضلاع قائم
- کرسٹیانو رونالڈو کے مستقبل سے متعلق پرتگال کے نئے کوچ کا اہم بیان
- لاہور میں کالی گھٹاؤں کا راج، مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار
- پاکستان اور جنوبی افریقا ویمن انڈر19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا
- ڈیرہ غازی خان: قبائلی علاقے میں 11 سالہ لڑکی مبینہ طور پر فروخت کر دی گئی
- A young South African footballer who played a prominent role in the 2026 FIFA World Cup has passed away.