اقوام متحدہ نے ” پائیدار ترقی کے اہداف 2025 کی رپورٹ” جاری کی ہے جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کو اپنانے کے دس سال بعد، اگرچہ صحت، تعلیم، توانائی اور ڈیجیٹل رابطے جیسے شعبوں میں بہتری کی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو فائدہ ہوا ہے، لیکن مجموعی ترقی اب بھی سست ہے اور اہداف کے مکمل حصول میں ابھی بہت بڑا فرق ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق صرف 35 فیصد اشارے درست سمت پر ہیں یا کچھ پیش رفت کر رہے ہیں، جبکہ تقریباً نصف اشارے سست رفتار ہیں اور 18 فیصد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتوبیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کو “ترقیاتی ایمرجنسی” کا سامنا ہے، لیکن انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہدف اب بھی قابل حصول ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اہم بات یہ ہے کہ تمام فریق فوری، متحد اور مستحکم کارروائی کر سکتے ہیں یا نہیں۔
اقوام متحدہ نے مختلف ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ خوراک کے نظام، توانائی تک رسائی، ڈیجیٹل تبدیلی، تعلیم، روزگار اور سماجی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع جیسے چھ شعبوں میں فوری اقدامات کریں ۔
Trending
- پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، پی ڈی ایم اے
- دیر بالا: طوفانی بارشوں سے تباہی، مرکزی شاہراہ بند، پل بہہ گیا، سیاح اور مسافر پھنس گئے
- کراچی میں یوم شہدائے سندھ پولیس ریس، ہزاروں افراد کی شرکت
- دریائے پنجکوڑہ میں لڑکی کو بچانے کی کوشش، ڈرائیور دریا میں ڈوب گیا، سرچ آپریشن جاری
- پی ایچ ایف نے جنوبی کوریا ہاکی فیڈریشن کی جانب سے دعوت قبول کر لی
- رام گوپال ورما اور ارمیلا نے خفیہ شادی کی تھی؟ سینئر بھارتی صحافی کا حیران کن دعویٰ
- آزاد کشمیر الیکشن، ایل اے 31 اور 40 میں پی پی کی شکایات بے بنیاد ہیں، ن لیگ کا الیکشن کمیشن کو خط
- دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- ’عینک والا جن‘ کے اینیمیٹڈ ورژن پر تنازع، رائٹر حفیظ طاہر کا سخت ردعمل
- ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں عبداللہ شفیق اور سعود شکیل کی واپسی متوقع