اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کی سینئر رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے سابق نائجیرین صدر محمد بوہاری کے انتقال پر اظہارِ افسوس کے لیے نائجیرین ہائی کمیشن اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نائجیرین ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری مسٹر سعد وُنٹی عبداللہی، ناظم الامور مسٹر یاشوع محمد اور دیگر افسران موجود تھے۔فرخ خان نے نائجیریا کے عوام اور حکومت سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم صدر کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ محمد بوہاری نائجیریا کے ایک باوقار اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔ دورے کے دوران فرخ خان نے نائجیرین ہائی کمیشن کی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے، جس میں انہوں نے مرحوم کی قیادت، خدمات اور افریقی خطے میں ان کے مثبت کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی چودھری سالک حسین کے کوآرڈینیٹر اعظام چودھری اور مسز طربیہ بخاری بھی موجود تھیں۔
Trending
- امیشا پٹیل کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چوری، ملازمہ گرفتار
- گیس سیکٹر کا 3600 ارب روپے گردشی قرضہ 3 سال میں ختم کرنے کا پلان
- سعودی سول تنصیبات پر حملے علاقائی امن کیلیے خطرہ قرار؛ پاکستان کی شدید مذمت
- محمد عباس نے لیجنڈ وسیم اکرم کا 27 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا
- سلمان خان کو دہلی ہائی کورٹ سے کیس میں بڑا ریلیف مل گیا
- مہنگائی تلے دبے عوام پر نیا بوجھ، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
- صحت کیلیے ہمارا 14 ماہ کا کام پچھلے 30 سالوں سے بہتر ہے، مصطفی کمال
- بھارتی کرکٹر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 131 سال پرانا منفرد ریکارڈ برابر کردیا
- گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد کی علیحدگی؟ ’سنگل‘ ہونے کا اشارہ
- پاکستان اور افریقہ کے درمیان تجارتی، صنعتی اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت