چین اور امریکہ کو مشاورت کے لیے مزید چینلز قائم کرنے چاہئیں، چینی وزیر خارجہ
بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں یو ایس چائنا بزنس کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایک وفد سے ملاقات کی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ امریکہ کے تئیں چین کی پالیسی نے ہمیشہ تسلسل اور استحکام کو برقرار رکھا ہے۔ چین اور امریکہ کو رابطے اور مشاورت کے لیے مزید چینلز قائم کرنے چاہئیں، ایک دوسرے کو معروضی، عقلی اور عملی رویہ کے ساتھ دیکھنا چاہیے اور ایک درست اسٹریٹجک تفہیم قائم کرنا چاہیے۔ چین بیرونی دنیا کے ساتھ فرسٹ کلاس کاروباری ماحول پیدا کرنے کیلئے اعلی معیار کے کھلے پن کو توسیع دے گا۔ توقع ہے کہ امریکی کمپنیاں باہمی فائدے اور مشترکہ ترقی کے حصول کے لیے چین کے حوالے سے پرامید رہنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کرتی رہیں گی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکی کاروباری برادری چین کے بارے میں صحیح تفہیم قائم کرتے ہوئے چین-امریکہ تعلقات کی ترقی اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی میں اضافے کے لئے نئی اور مثبت خدمات سرانجام دے گی۔ امریکی وفد کے نمائندوں نے کہا کہ چین کی جانب سے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی مزید توسیع امریکہ سمیت غیر ملکی کمپنیوں کے لیے چین میں سرمایہ کاری اور کاروبار کو ترقی دینے کے لیے نہایت اہم ہے اور امریکی کاروباری برادری چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی کوششوں میں شرکت جاری رکھے گی۔ یو ایس چائنا بزنس کونسل دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو وسعت دینے، عوامی تبادلوں کو مضبوط بنانے، باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے اور امریکہ چین تعلقات کو مضبوط، زیادہ متوازن اور باہمی طور پر فائدہ مند سمت میں فروغ دینے کے لیے اپنے اثر و رسوخ کو فعال طور پر استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- وسطی چین کا خطہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو اپنی جانب راغب کر نے میں مصروف عمل
- چینی عوام انتہائی دانشمند ہیں اورچین کی سماجی بنیاد مضبوط ہے، نوبل انعام یافتہ پروفیسر ہیک مین
- غیر ملکی مداخلت کی تمام کوششوں کا بھرپور مقابلہ کیا جائےگا، چینی وزارت دفاع
- چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی جمہوریہ کانگو کی صدارتی تقریب حلف برداری میں شرکت
- چینی نائب وزیر اعظم کی ترکمانستان میں گیس فیلڈ منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت
- ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کو تجسس میں ڈال دیا
- طلاق کے بعد نکاح نامے میں درج رقم اور زیورات سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ
- یہ میچ فکس تھا؟ آئی سی سی نے بڑی انکوائری شروع کردی
- لاہور سے اغوا 19 سالہ لڑکی کراچی سے بازیاب، ملزم گرفتار
- کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا، 6747 پوائنٹس کا اضافہ