پاک فوج نے اپنے مربوط جنگی ردعمل کو مضبوط بنانے کے لیے زیڈ ٹین ایم ای (Z-10ME) اٹیک ہیلی کاپٹرز شامل کر لیے ہیں۔
سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان نے ہفتہ کے روز رپورٹ کیا کہ چینی ادارے ’ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا‘ نے پہلی بار اپنے Z-10 اٹیک ہیلی کاپٹر کو فروری 2024 میں سنگاپور ایئر شو کے دوران ملک سے باہر نمائش کے لیے پیش کیا تھا۔
رائٹرز کے مطابق اس وقت تک پاکستان اس ماڈل کا واحد معروف برآمدی خریدار تھا، تاہم شو میں کسی فروخت کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس شمولیت کی تقریب کی صدارت کی، اور بعد ازاں مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں نئے شامل کیے گئے Z-10ME ہیلی کاپٹرز کی فائر پاور کی نمائش بھی دیکھی، رپورٹ میں ہیلی کاپٹرز کی تعداد کی وضاحت نہیں کی گئی۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق اس مؤثر نظام کی شمولیت آرمی ایوی ایشن کی جدیدیت میں ایک اہم قدم ہے، جو اس کے مربوط جنگی ردعمل کو مضبوط بناتی ہے اور ممکنہ دشمنوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کی صلاحیت کو بہتر بناتی ہے۔
2021 میں، ڈیفنس نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ چین نے پاکستان میں اپنے Z-10 ہیلی کاپٹرز میں سے 3 آزمائشی طور پر بھیجے تھے، مگر وہ پاکستانی حکام کو متاثر کرنے میں ناکام رہے اور واپس بھیج دیے گئے تھے۔
تاہم، آسٹریلیا کے سابق دفاعی اتاشی برائن کلاوگلے نے کہا تھا کہ ممکن ہے کہ پاکستان آرمی چینی Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کا جائزہ لے۔
ریڈیو پاکستان نے مزید کہا کہ یہ جدید، ہر موسم میں کام کرنے والا پلیٹ فارم دن اور رات کے وقت درستگی سے حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جدید ریڈار سسٹمز اور ایڈوانسڈ الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز سے لیس Z-10ME، فوج کی فضائی اور زمینی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھاتا ہے۔
Trending
- سی پیک منصوبہ پاکستانی خواتین کو رکاوٹیں توڑنے اور نئی پیشہ ورانہ بلندیوں تک پہنچنے میں مدد کر رہا ہے
- چین پاکستان مشترکہ تربیتی مرکز پاکستان میں نئی توانائی کی گاڑیوں کے شعبے کے لیے ہنرمند افراد کی تیاری میں کوشاں
- چین کا یمن کے تمام فریقوں سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ
- امریکی فیڈرل ریزرو نے وفاقی فنڈز کی شرح ہدف کی حد میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کر دیا
- چین سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر لانگ آرم دائرہ اختیار کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین میں “ثقافت اور سیاحت کی ترقی کے لیے 15 واں پانچ سالہ منصوبہ” جاری
- میسی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک بار پھر ارجنٹینا کی ٹیم میں واپسی
- پی ایس ایکس میں مسلسل تیسرے روز 40 کروڑ سے کم شیئرز کے سودے
- پرتگال کے معروف فٹبال کلب کی پاکستان میں انٹری
- ہانگ کانگ کے پہلے پانچ سالہ منصوبے کا اجراء، خوشحالی کی جانب ایک نئے باب کا آغاز