اسرائیلی اخبار “ہاریتز” نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے خبر دی کہ اسرائیل اور فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے درمیان غزہ پٹی کی جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کا فی الحال دوبارہ آغاز مشکل ہے۔
ذرائع کے مطابق فی الحال مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا موافق ماحول موجود نہیں، خاص طور پر جب اسرائیلی اعلیٰ عہدیداروں نے صرف کچھ قیدیوں کی رہائی پر معاہدہ کرنے کی کھلے عام مخالفت کی اور حماس نے غزہ پٹی میں انسانی امداد میں بڑے پیمانے پر اضافے کا مطالبہ کیا ہے ۔ذرائع کا خیال ہے کہ مذاکرات کے امکانات بالآخر اسرائیل کے نام نہاد “متبادل آپشنز” پر منحصر ہیں۔
اس سے قبل اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ غزہ کی پٹی پر “مکمل پیمانے پر فوجی قبضے” اور کچھ شہری مراکز کا “محاصرہ” کرنے پر غور کر رہی ہے جہاں حماس زیادہ سرگرم ہے۔ تاہم مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر مکمل قبضے یا غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
Trending
- لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے بڑی سہولت، نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال
- سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں جو ٹیم کیلیے اچھا ہوگا وہی کھیلے گا: بابر اعظم
- اننیا پانڈے اور واکر بلانکو کا بریک اپ، دو سال بعد راہیں جدا
- وزیر اعظم کے سامنے خود کو احتساب کے لیے پیش کردیا ہے، وفاقی وزیر صحت
- پمز اسپتال سانحہ پر شعیب اختر کا اظہارِ افسوس، شفاف تحقیقات کا مطالبہ
- پمز اسپتال سانحہ؛ نومولود بچوں کی اموات پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
- وزیراعظم اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم؛ درخواست گزاروں کی تعداد 52 فیصد بڑھ کر 1 لاکھ 39 ہزار ہوگئی
- رمیز راجا نے شاہین آفریدی کی ٹیسٹ اسکواڈ سے عدم موجودگی کی اصل وجہ بتا دی
- اپنے شوہر کی پہلی نہیں واحد بیوی بننا چاہوں گی؛ معروف اداکارہ نے اپنی چوائس بتادی
- صوابی؛ ڈیڑھ سالہ بچی کی لاش گھر کے اندر کنویں سے برآمد
Prev Post