اسلام آباد:پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نےگزشتہ روز ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ 26 جون کے بعد ملک میں شدید بارشوں کی وجہ سےہونے والی مختلف آفات سے پاکستان بھر میں کم از کم 302 افراد جاں بحق اور 727 زخمی ہو چکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں شدید بارشوں سے 163 افراد جاں بحق اور 579 زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ دارالحکومت اسلام آباد میں آٹھ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔
ہر سال جولائی سے ستمبر تک پاکستان میں مون سون کی شدید بارشیں ہوتی ہیں۔ یہ موسلادھار بارشیں سیلاب کا باعث بنتی ہیں، جس کے نتیجے میں جانی نقصان کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر بھی متاثر ہوتا ہے، خاص طور پر نشیبی اور دیہی علاقوں میں یہ تباہی نسبتاً زیادہ ہوتی ہے۔
Trending
- راولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش سے نظام زندگی درہم برہم، عام تعطیل کا اعلان
- مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی
- بھارت: حاملہ انفلوئنسر کو درخت سے باندھ کر زندہ جلانے کا ہولناک واقعہ
- تاجک صدر امام علی رحمان کی جانب سے پاکستانی سفیر یوسف شریف زادہ کو ’’خدمتِ شائستہ‘‘ میڈل سے نواز دیا گیا
- فیکٹ چیک: پنجاب بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کا وائرل دعویٰ جعلی نکلا
- زخمی کھلاڑی ٹیم کی خاطر بیٹنگ کرنے میدان میں آگیا، چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلا دی
- ’یہ لڑ کم مار زیادہ کھا رہی ہے‘، یوٹیوبر زینب فیصل کی باکسنگ ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
- سندھ اسمبلی میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر بحث کا دوسرا روز
- بابر ٹیم میں تبدیلیوں کا کیسے بتائیں گے؟ کیون پیٹرسن نے پاکستان کرکٹ کا مذاق اڑا دیا
- اداکارہ میرا کی ریئلٹی شو میں دھماکے دار انٹری