بیجنگ: چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کا دورہ کیا اور چین کے اس متحرک علاقے کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دورے کے دوران سفیر پاکستان نے مقامی رہنما وانگ لی شیا کے ساتھ بات چیت کی جس میں قابل تجدید توانائی، لائیو سٹاک، ماحولیاتی بحالی اور افرادی تبادلوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خلیل ہاشمی نے خطے کے معروف کاروباری اداروں کے ساتھ دو بی ٹو بی گول میز اجلاسوں کی بھی صدارت کی، جن میں اسٹیل اور تانبے کی کان کنی اور ریفائننگ، زراعت اور مویشی پروری پر توجہ مرکوز کی گئی۔ سفیر پاکستان نے انہیں رواں سال ستمبر میں بیجنگ میں منعقد ہونے والی پاک چین بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔
دورے کے دوران خلیل ہاشمی نے ہونڈر کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز، انر منگولیا میوزیم اور یلی گروپ کی ڈیری سہولیات کا دورہ بھی کیا ، جس سے تعلیمی، ثقافتی اور تجارتی روابط کو وسعت دینے میں مشترکہ دلچسپی کو اجاگر کیا گیا ۔
دورے کے اختتام پر پاکستانی سفیر نے مقامی میڈیا سے بات چیت کی ، چین کے ماحولیاتی تہذیب کے وژن کے تحت اندرونی منگولیا کی قابل ذکر پیش رفت کو سراہا،اور آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
Trending
- ایف بی آر میں اصلاحات اور ٹیکس نظام ڈیجیٹل بنانے کیلیے 20کروڑ ڈالر قرض لینے کی تیاری
- پختونخوا کے 26 اضلاع ’ہارڈ ایریا‘ قرار؛ افسران کیلیے 250 فیصد سیکیورٹی الاؤنس منظور
- The continuous increase in petrol prices is not due to global conditions but the government’s incompetence, says Shahid Afridi
- اللہ کے منصوبے پر بھروسہ کرنے لگا ہوں، ثمر جعفری نے زندگی کو نئے انداز سے دیکھنا شروع کر دیا
- لاہور میں 3 بین الاقوامی ایونٹس: 150 ملین ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں متوقع
- میر رضا قتل کیس؛ بزنس پارٹنر اور وینڈر کے نام پولیس چالان میں شامل نہیں
- انگلینڈ سے شکست کے بعد کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- حمیرا بانو نے عثمان پیرزادہ سے شادی کی تردید کر دی، اصلی شوہر کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
- وزیراعظم ٹاسک فورس کی بحری اصلاحات، میری ٹائم شعبے میں نمایاں کامیابیاں
- مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی انتقال کرگئے