چین کی معیشت مستحکم ، ترقی کا رجحان برقرار ، چینی میڈیا
بیجنگ :چین نے جولائی میں قومی معیشت کے آپریشن کے حوالے سے رپورٹ جاری کی۔اس سے ایک روز قبل بیجنگ میں دنیا کے پہلے ہیومنائڈ روبوٹ گیمز کا شاندار آغاز ہوا جس سے چینی معیشت کی متحرک قوت کی تصدیق ہوتی ہے ۔ متعدد بین الاقوامی اداروں نے چین کی معیشت کے بارے میں اپنی پر امید رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی طلب کے بڑھنے کے ساتھ چین کی معاشی لچک اور قوت زیادہ نمایاں ہو رہی ہے ۔ چین کی معیشت کی تازہ ترین رپورٹ میں “استحکام” اور “ترقی” دو کلیدی الفاظ ہیں۔ ایک طرف ، معیشت نے مستحکم آپریشن برقرار رکھا جن میں جنوری سے جولائی تک قومی فکسڈ اثاثوں کی سرمایہ کاری میں سال بہ سال 1.6 فیصد اضافہ اور قومی سروس انڈسٹری پراڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 5.9 فیصد اضافہ شامل ہے ۔ دوسری جانب جنوری سے جولائی تک ، اشیاء کی آن لائن خوردہ فروخت کی شرح میں بھی اضافہ ہو اہے اور جولائی میں خدمات کے شعبے میں کاروباری سرگرمی کے متوقع انڈیکس میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ ان اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین کی معیشت نے مستحکم اور تیز ترقی کا رجحان برقرار رکھا ہے۔ اس کے علاوہ بیرونی ماحول میں زبردست تبدیلیوں کے پیش نظر چین کی غیر ملکی تجارت کی کارکردگی قابل ذکر ہے۔ پہلے سات ماہ کے دوران اشیاء کی درآمد و برآمد میں سال بہ سال 3.5 فیصد اضافہ ہوا ۔ خاص طور پر امریکہ کی جانب سے دنیا پر محصولات کی جنگ کے آغاز کے تناظر میں چین نے بیرونی دنیا کے لیے اپنے دروازے مسلسل کھولے ہیں ۔رواں سال کے آغاز سے چین نے مستحکم معاشی نمو کو فروغ دینے کے لیے زیادہ فعال میکرو پالیسیوں پر عمل درآمد کو تیز کیا ہے۔ کھپت کی بات کی جائے تو جنوری سے جولائی تک ، چین کی صارفی اشیاء کی مجموعی خوردہ فروخت میں سال بہ سال 4.8 فیصد اضافہ اور خدمات کی خوردہ فروخت میں سال بہ سال 5.2 فیصد کا اضافہ ہوا ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدمات کی کھپت ترقی کا ایک نیا پہلو بن رہی ہے۔ساتھ ہی پیداوار میں سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی جدت طرازی کی مربوط ترقی مسلسل “نئی” رفتار پیدا کر رہی ہے.چین کی معیشت کی مضبوط کارکردگی کی بنیاد پر ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے حال ہی میں 2025 میں چین کی اقتصادی ترقی کی شرح کے لئے اپنی پیش گوئی کو بڑھا کر 4.8 فیصد کردیا ہے اور اس ایڈجسٹمنٹ کی بنیادی وجہ مقامی طلب ، برآمدات اور جدت طرازی ہے۔
Trending
- ویمنز ایشیا کپ: راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کی وجہ بتا دی
- ہالی ووڈ کی پہلی اے آئی اداکارہ ٹلی نوروڈ کا آن کیمرا انٹرویو توجہ کا مرکز بن گیا
- ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹموسفیرک گیسز لمیٹڈ کی پی ایس ایکس میں فہرست سازی
- پیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کرنے والے بیٹے کو سزائے موت
- ویرات کوہلی کا پہلا کرش کون سی بالی ووڈ اداکارہ تھیں؟
- تنیشا مکھرجی کی شادی شدہ مردوں سے تعلقات رکھنے والی خواتین پر شدید تنقید
- فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے 10 ارب روپے کی بچت بھی کی گئی، وزیر توانائی اویس لغاری
- ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے اہم پیشرفت
- انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم کا اسلام آباد کلب اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ
- متنازع اور بولڈ اسپورٹس اشتہار کے بعد سڈنی سوینی کے 2 لاکھ فالوورز کم ہوگئے