دبئی (سپورٹس ڈیسک) خلیج کا سب سے بڑا کرکٹ ایونٹ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سیزن 4 یکم دسمبر سے شروع ہو رہا ہے۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن دبئی کیپیٹلز اور ڈیزرٹ وائپرز آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ مقابلہ گزشتہ سیزن کے یادگار فائنل کا ری میچ ہوگا جس میں کیپیٹلز نے آخری اوور میں سنسنی خیز انداز میں فتح حاصل کرتے ہوئے اپنی پہلی ٹرافی جیتی تھی۔افتتاحی میچ 2 دسمبر کو شام 6:30 بجے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ شائقین کرکٹ کو ایک بار پھر دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔سیزن 4 میں کل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم 15 میچز کی میزبانی کرے گا، ابوظہبی کا زاید کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچز اور شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم 8 میچز کا میزبان ہوگا۔دوسرے میچ میں شارجہ میں شارجہ واریئرز اور ابوظہبی نائٹ رائیڈرز آمنے سامنے ہوں گے۔ اس کے بعد سابق چیمپئن گلف جائنٹس اور ایم آئی ایمریٹس دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔ لیگ اسٹیج کے 30 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ 4 ٹیمیں پلے آف مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔یہ ایونٹ ایک بار پھر خطے کے کرکٹ شائقین کے لیے سنسنی اور تفریح سے بھرپور لمحات لے کر آئے گا۔
Trending
- وزیراعظم کا زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچنے پر اظہارِ تشکر، تاریخی سنگِ میل قرار دے دیا
- سندھ میں 40 لاکھ سے زائد بچیوں کے اسکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف
- وہ 10 اوورز نہیں کر سکتا، گمبھیر نے ہاردک پانڈیا کی ٹیم میں واپسی کا امکان مسترد کردیا
- تمنا بھاٹیا سے بریک اپ کے بعد وجے ورما کی نئی محبت سامنے آگئی؟ ویڈیو وائرل
- ایس ای سی پی نے چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری دے دی
- لاہور؛ 8سالہ طالب علم پر مبینہ تشدد، خاتون ٹیچر زیر حراست
- ہاکی ورلڈ کپ: پاکستانی کھلاڑی عبدالرحمٰن نے پولی گراس میجک اسکل ایوارڈ جیت لیا
- کترینہ کیف کے بڑھتے وزن پر تنقید، ریتک روشن بھی دفاع میں سامنے آگئے
- سونے کے نرخ میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- کراچی ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، میاں بیوی گرفتار