دبئی :شارجہ واریئرز ڈویلپمنٹ نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ 2025 کا تیسرا ایڈیشن جیت لیا۔ فائنل میں شارجہ واریئرز نے ڈیزرٹ وائپرز ڈویلپمنٹ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دی۔ دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں واریئرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 134 رنز بنا کر 19.2 اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔ یاسر کلیم 33 اور محیت کلیان 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ وائپرز کی جانب سے سنجے پہل، خزامہ تنویر، مطیع اللہ خان اور حافظ الماس ایوب نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں ڈیزرٹ وائپرز نے شاندار آغاز کیا۔ اوپنرز مایانک (27) اور تنیشا سوری (29) نے تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ تاہم درمیانی اوورز میں واریئرز کے بولرز نے شاندار واپسی کرتے ہوئے وائپرز کی بیٹنگ لائن کو لڑکھڑا دیا۔ عبدالغفار نے 3 وکٹیں، وسیم اکرم نے 2، شہباز علی اور عمیر علی نے بھی 2، 2 شکار کیے۔میچ کے آخری اوور میں ڈیزرٹ وائپرز کو جیت کے لیے 8 رنز درکار تھے لیکن عبدالغفار نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے لگاتار دو گیندوں پر وکٹیں حاصل کیں اور پوری ٹیم 130 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔سنجے پہل کو آل راؤنڈ کارکردگی پر’’پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘‘ قرار دیا گیا۔ انہوں نے سات میچوں میں 157 رنز اسٹرائیک ریٹ 215 کے ساتھ اسکور کیے اور 12 وکٹیں بھی حاصل کیں۔بیٹنگ میں گلف جائنٹس کے جوناتھن فیگی 273 رنز کے ساتھ سب سے آگے رہے، جبکہ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے ساگر کلیان (230) اور واریئرز کے رئیس احمد (227) نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ بولنگ میں شارجہ واریئرز کے حیدر رزاق 16 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔
Trending
- دیر بالا: طوفانی بارشوں سے تباہی، مرکزی شاہراہ بند، پل بہہ گیا، سیاح اور مسافر پھنس گئے
- کراچی میں یوم شہدائے سندھ پولیس ریس، ہزاروں افراد کی شرکت
- دریائے پنجکوڑہ میں لڑکی کو بچانے کی کوشش، ڈرائیور دریا میں ڈوب گیا، سرچ آپریشن جاری
- پی ایچ ایف نے جنوبی کوریا ہاکی فیڈریشن کی جانب سے دعوت قبول کر لی
- رام گوپال ورما اور ارمیلا نے خفیہ شادی کی تھی؟ سینئر بھارتی صحافی کا حیران کن دعویٰ
- آزاد کشمیر الیکشن، ایل اے 31 اور 40 میں پی پی کی شکایات بے بنیاد ہیں، ن لیگ کا الیکشن کمیشن کو خط
- دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- ’عینک والا جن‘ کے اینیمیٹڈ ورژن پر تنازع، رائٹر حفیظ طاہر کا سخت ردعمل
- ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں عبداللہ شفیق اور سعود شکیل کی واپسی متوقع
- تقریباً 50ہزار لوگ اسپین میں داخل ،سیوٹا یورپ میں مہاجرین کے بحران کا مرکز بن گیا