News Views Events

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

0

کراچی : دو روز مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈجیولرزایسوسی ایشن کےمطابق عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں تین دن کے وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا ہوگیا۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کےدام 1900روپےبڑھ کر 397700 روپے ہوگئے، اس کےعلاوہ دس گرام سونے کےبھائو 1629 روپے کے اضافے سے 340963 روپے رہے

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈجیولرزایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں چاندی کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،فی تولہ چاندی کی قیمت 105روپے بڑھ کر 4704 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 ڈالر مہنگا ہوکر 3759 ڈالر کاہو گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.