News Views Events

اعوان کونسل آف پاکستان کی جانب سے شاہ پور ڈیم پر عشائیہ، ممتاز شخصیات کی شرکت

0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اعوان کونسل آف پاکستان کے سربراہ، وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن اور پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک نے اعوان کونسل یو اے ای کے رہنماء و سوشل میڈیا ہیڈ ملک معظم خان کے اعزاز میں شاہ پور ڈیم کے پرفضا مقام پر عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔

May be an image of 7 people

تقریب کے مہمان خصوصی بلوچستان میں اعوان قبیلہ کے ممتاز رہنما اور اعوان یوتھ کے صدر حاجی ملک نوید اعوان تھے۔

عشائیہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

May be an image of 7 people

تقریب میں فتح جنگ پریس کلب کے سرپرست و سینیئر صحافی جاجی عدیل افضل خان، ممتاز سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر ربنواز مہورہ، تحریک انصاف کے رہنما ملک عاصم اعوان (جنڈ و کہوٹہ)، ممتاز بزنس مین ملک کامران منیر، عرفان تبسم، حاکمین خان، پاسبان نیوز کے چیف ایڈیٹر عزیز الرحمن مجاہد، اعوان کونسل کے بانی رہنما ملک عامر مشتاق اعوان، ملک بلال اعوان، ڈاکٹر عثمان (اٹک پولیس)، فراست خان سگھری، اسرار خان، طارق خان سمیت اعوان قبیلہ کے معززین نے شرکت کی۔

May be an image of 6 people

اس موقع پر غلام مصطفیٰ ملک نے کہا کہ اعوان کونسل کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں، خدمتِ انسانیت اور خدمتِ پاکستان کی طرف راغب کرنا ہے۔

May be an image of 7 people

انہوں نے کہا کہ قوم اور قبیلہ شناخت کے لیے ہوتے ہیں اور بہترین وہی ہیں جو تقویٰ اور انسانیت کے ہمدردی میں آگے بڑھیں۔

انہوں نے ملک معظم اعوان کی خدمات کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر لمحہ تنظیم کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ان جیسے کمٹڈ نوجوان ہماری تنظیم اور قبیلے کا فخر ہیں۔

مہمانِ خصوصی حاجی ملک نوید اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "اعوان ہونا فخر نہیں بلکہ اللہ کا اعزاز ہے۔” انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ ملک نے اعوانوں کے اتحاد اور شعور کے لیے گرانقدر کام کیا ہے اور تمام اعوان تنظیمات کو ان پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "لفظ اعوان ہماری پہچان ہے، اس کی شاندار روایات کو زندہ رکھنے کے لیے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی۔”

Leave A Reply

Your email address will not be published.