نان ننگ(شِنہوا)رواں سال کی پہلی 3 سہ ماہیوں میں “نئی بین الاقوامی زمینی سمندری تجارتی راہداری” کے ذریعے سامان کی ترسیل میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 70.3 فیصد اضافہ ہوا جو 10 لاکھ 90 ہزار 20 فٹ مساوی یونٹس (ٹی ای یوز) تک پہنچ گئی۔
چائنہ ریلوے نان ننگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے ژاؤ جیان نے کہا کہ اس سال ریل اور سمندر کی مشترکہ ٹرانسپورٹ سروس کے آغاز کے بعد سامان کی ترسیل میں سب سے تیز رفتار اضافہ دیکھا گیا ہے اور صرف 247 دنوں میں ہی 10 لاکھ ٹی ای یوز کا سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے۔ موجودہ ترقی کے رجحان کو دیکھتے ہوئے سالانہ ترسیل کا حجم 13 لاکھ ٹی ای یوز سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔
اگست 2025 کے آخر تک اس تجارتی راہداری کے ذریعے منتقل کئے جانے والے سامان کی اقسام بڑھ کر ایک ہزار 316 ہو چکی تھیں جن میں الیکٹرانک مصنوعات، گاڑیاں اور ان کے پرزہ جات، مشینری اور خوراک سمیت درجنوں اہم اقسام شامل ہیں۔ اس سے مغربی خطے میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے محرکات پیدا ہوئے ہیں۔
ژاؤ نے مزید کہا کہ رواں سال کے آغاز سے چھونگ چھنگ اور چھنگ دو کی کمپنیوں کی تیار کردہ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں اس تجارتی راہداری کے ذریعے بارہا بیرون ملک بھیجی جا چکی ہیں۔
نئی بین الاقوامی زمینی سمندری تجارتی راہداری کی ریل-سمندر بین الاقوامی مال بردار ٹرینیں اب چین کے 18 صوبوں کے 75 شہروں تک پہنچ چکی ہیں اور یہ دنیا بھر کے 127 ممالک اور خطوں کی 577 بندرگاہوں سے منسلک ہیں۔
Trending
- ایئر انڈس نے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا
- بھارتی وزیر دفاع کے بیان سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں ہوسکتی، خواجہ آصف
- عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
- لاہور میں ٹک ٹاکر رجب بٹ پر ایک اور مقدمہ درج، فائرنگ اور تشدد کے الزامات
- آئل ٹینکرز کی ہڑتال کی دھمکی، وزیر پیٹرولیم اور مالکان کے مذاکرات کل ہوں گے
- آزاد کشمیر الیکشن، پولنگ بیگز برآمد ہونے پر رانا ثناء اللہ نے بڑا مطالبہ کر دیا
- ایران پر حملوں سے متعلق امریکی قیادت میں اختلافات، جے ڈی وینس اور عسکری حکام کے خدشات سامنے آگئے
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔