ڈاکٹرمفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی کی ہدایت پر سامان کی ترسیل کا عمل جاری
تقسیمِ سامان کی تقریب جامعہ جلالیہ مظہرالاسلام ڈھلے والی سیالکوٹ میں منعقد ہوئی ۔
جماعت جلالیہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ الحدیث ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی کے مطابق شیخ الحدیث الحاج ڈاکٹر مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ درگاہ مقدسہ جلالیہ بھکھی شریف کی ہدایت پر جلالیہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کے لیے مختلف شہروں میں مختلف مقامات پر امدادی کیمپ لگائے گئے اور جلالیہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے کارکنان اور رضاکاروں نے اس میں بھرپور حصہ لیا ۔رضاکاروں نے امدادی سامان کی تقسیم سے قبل منڈی بہاؤ الدین ،حافظ آباد ،سیالکوٹ اور گجرات کے متاثرہ علاقوں کا وزٹ بھی کیا ۔گزشتہ روز کھاریاں شہر ضلع گجرات سے ایک قافلہ علامہ حافظ لیاقت علی جلالی، علامہ عبد الرحمن جلالی ،قاری اختر نورانی جلالی اور علامہ اویس جلالی ودیگر رضاکاروں کی نگرانی میں متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے امدادی سامان لے کر سیالکوٹ کی جانب روانہ ہوا ۔اس موقع پر علاقہ بجوات کےمتاثرین میں راشن، کپڑے،سامان ،بستر ، رضائیاں ،تلائیاں ،چادریں ،دیگر ضروریاتِ زندگی کی اشیاء اور نقدی بڑے شفاف انداز میں تقسیم کی گئی ۔ تقسیمِ سامان کی تقریب جامعہ جلالیہ مظہرالاسلام ڈھلےوالی سیالکوٹ میں صاحبزادہ مفتی محمد طلحہ بدر جلالی کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں متاثرین سیلاب کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔متاثرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے دعائیں دیں اور شیخ الحدیث الحاج ڈاکٹر مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں شیخ الحدیث الحاج ڈاکٹر مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی اور جلالیہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔اگلے مرحلہ میں منڈی بہاؤ الدین ،حافظ آباد اوردیگر متاثرین سیلاب کی جانب قافلے روانہ ہوں گے ۔
Trending
- آزاد کشمیر الیکشن، پولنگ بیگز برآمد ہونے پر رانا ثناء اللہ نے بڑا مطالبہ کر دیا
- ایران پر حملوں سے متعلق امریکی قیادت میں اختلافات، جے ڈی وینس اور عسکری حکام کے خدشات سامنے آگئے
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔