News Views Events

سربیا میں پاکستان کے سفیر فراز زیدی کی صدر الیگزینڈر ووچچ کو سفارتی اسناد پیش

0

بلغراد (نعیم اختر ) سربیا میں پاکستان کے سفیر فراز زیدی نے بدھ کو بلغراد میں پیلس آف سربیا میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ تقریب کے دوران سفیر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا ۔

https://x.com/PakinSerbia/status/1975960909228188002?t=oMFDZvjgtyDm8kPrQV9yRA&s=19

صدر ووچچ نے پاکستان کے سفیر فراز زیدی کو خوش آمدید کہا اور دوطرفہ تعلقات کو تجارت، تعلیم، محنت کشوں کی نقل و حرکت اور دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ پاکستان کے سفیر فراز زیدی نے پاکستانی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغامات پہنچائے اور سربیا میں پاکستان کے مثبت تشخص اجاگر کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.