بیجنگ : نیدرلینڈ زکی مقامی حکومت نے چینی کمپنی ونگ ٹیک کے ذیلی ادارے نیکپیریا سیمی کنڈکٹر کے آپریشن میں مداخلت کی ہے ۔جمعرات کے روز اس کے جواب میں چین کی وزارت تجارت کی ترجمان نے کہا کہ نیدرلینڈز کا یہ اقدام نہ صرف معاہدےکی روح اور مارکیٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے نیدرلینڈ زکے کاروباری ماحول کو بھی شدید نقصان پہنچے گا۔ 14 اکتوبر کو نیدرلینڈز کی ایک متعلقہ عدالت کی طرف سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق امریکا نے نیدرلینڈز سے کہا کہ وہ نیکپیریا سیمی کنڈکٹر کے چینی سی ای او کو تبدیل کرکے “گورننس سٹرکچر” کو ایڈجسٹ کرے تاکہ امریکی وزارت تجارت کے ” پینی ٹریشن رولز ” کے تحت پابندیوں سے بچ سکے ۔چینی ترجمان نے کہا کہ نیدرلینڈز کا یہ اقدام چینی کاروباری ادارے کے جائز حقوق و مفادات کو نقصان پہنچانے کی ایک واضح مثال ہے۔ترجمان نے امید کا اظہار کیا کہ نیدرلینڈز خودمختاری کے اصول کو استعمال کرتے ہوئے اپنے غلط طرز عمل کو درست کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
Trending
- آسٹریلیا کے سات سابق کپتان عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے
- عامر خان پہلی بار ’سپر ہیرو‘ کے روپ میں؟ کون سے پروجیکٹ میں کام کریں گے؟
- سہیل آفریدی کی لاہور آمد پر احتجاج، 14 کارکن گرفتار، تیسرا مقدمہ بھی درج
- ساف چیمپئن شپ: افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے
- Taylor Swift upset with cameraman for filming match video goes viral
- ملکی بندرگاہی اصلاحات کے نتائج؛ وصولیاں 3 ارب سے بڑھ کر 7 ارب ہو گئیں
- پیٹرولیم بحران؛ ہفتے میں 4 دن کام، 3 دن چھٹی؟
- ویمنز ایشیا کپ: راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کی وجہ بتا دی
- ہالی ووڈ کی پہلی اے آئی اداکارہ ٹلی نوروڈ کا آن کیمرا انٹرویو توجہ کا مرکز بن گیا
- ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹموسفیرک گیسز لمیٹڈ کی پی ایس ایکس میں فہرست سازی