بیجنگ:رپورٹ کے مطابق، گو من دانگ پارٹی کی رہنما زنگ لی وین نے چائنیز مین لینڈ کے دورے پر اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔اس حوالے سے چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان چو فنگ لیئن نے کہا کہ ہم “1992 اتفاق رائے”پر قائم رہنے اور “تائیوان کی علیحدگی” کی مخالفت کرنے کی سیاسی بنیاد پر تائیوان کی تمام سیاسی جماعتوں، تنظیموں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کے ساتھ مل کر آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تبادلوں، تعاون اور دونوں کناروں کے تعلقات کی پرامن ترقی کو فروغ دینے،خطے کے امن ، ہم وطنوں کی فلاح بہبود اور قوم کی نشاۃ الثانیہ کی خاطر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کی اسیویں سالگرہ منانے کے لیے ایک تقریب عنقریب متوقع ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اس یادگار تقریب میں تائیوان کے ہم وطنوں سمیت مختلف شعبوں کے نمائندے مدعو کیے جائیں گے۔
Trending
- فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے 10 ارب روپے کی بچت بھی کی گئی، وزیر توانائی اویس لغاری
- ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے اہم پیشرفت
- انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم کا اسلام آباد کلب اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ
- متنازع اور بولڈ اسپورٹس اشتہار کے بعد سڈنی سوینی کے 2 لاکھ فالوورز کم ہوگئے
- وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا آغاز 16 ستمبر سے ہوگا
- دن میں بات چیت رات کو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، حافظ نعیم کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا عندیہ
- Asian Games – ایکسپریس اردو
- راجپال یادیو کو 2 کروڑ جمع کرانے کےلیے سپریم کورٹ کی آخری مہلت
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، نوٹی فکیشن جاری
- گلگت بلتستان؛ کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کرلیا