بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایشیا پیسیفک عالمی معیشت کا سب سے متحرک خطہ اور سب سے طاقتور انجن ہے، جو علاقائی تعاون اور اقتصادی یکجہتی میں دنیا میں سرفہرست ہے۔علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (آر سی ای پی) کے نافذ ہونے کے تین سال سے زائد عرصے میں، رکن ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون مسلسل گہرا ہوا ہے اور علاقائی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ چین اور آسیان مسلسل پانچ سال سے ایک دوسرے کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار ہیں۔ چین۔آسیان فری ٹریڈایریا کے ورژن 3.0 اپ گریڈ پروٹوکول پر دستخط دونوں فریقوں کے درمیان اقتصادی و تجاری تعلقات کو مزید فروغ دینے میں ایک اہم کامیابی ہے، جو ایشیا پیسیفک اور یہاں تک کہ عالمی اقتصادی نمو کو مزید قوت اور اعتماد فراہم کرے گی۔ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی تازہ رپورٹ کے مطابق، اس سال ایشیا پیسیفک خطے کی اقتصادی نمو کی شرح 4.5 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، جو کہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ ہے۔ حقائق سے ثابت ہوتا ہے کہ کھلا تعاون اور مربوط ترقی “ایشیا پیسیفک معجزے” کی کلید ہے، اور یہ ایشیا پیسیفک خطے کے ممالک کے لیے چیلنجز پر قابو پانے اور مشترکہ مستقبل تخلیق کرنے کا لازمی راستہ بھی ہے۔
Trending
- آسٹریلیا کے سات سابق کپتان عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے
- عامر خان پہلی بار ’سپر ہیرو‘ کے روپ میں؟ کون سے پروجیکٹ میں کام کریں گے؟
- سہیل آفریدی کی لاہور آمد پر احتجاج، 14 کارکن گرفتار، تیسرا مقدمہ بھی درج
- ساف چیمپئن شپ: افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے
- Taylor Swift upset with cameraman for filming match video goes viral
- ملکی بندرگاہی اصلاحات کے نتائج؛ وصولیاں 3 ارب سے بڑھ کر 7 ارب ہو گئیں
- پیٹرولیم بحران؛ ہفتے میں 4 دن کام، 3 دن چھٹی؟
- ویمنز ایشیا کپ: راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کی وجہ بتا دی
- ہالی ووڈ کی پہلی اے آئی اداکارہ ٹلی نوروڈ کا آن کیمرا انٹرویو توجہ کا مرکز بن گیا
- ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹموسفیرک گیسز لمیٹڈ کی پی ایس ایکس میں فہرست سازی