News Views Events

وزیر اعظم شہباز شریف ”وکٹری ڈے“کی تقریبات میں شرکت کے لیے آذربائیجان کا دورہ کریں گے

0

 

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وزیر اعظم شہباز شریف جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر باکو میں ”وکٹری ڈے“کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لیے آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ”وکٹری ڈے“کی سرکاری تقریبات میں شرکت کریں گے اور صدر الہام علیوف سے ملاقات کریں گے۔ بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی رابطوں سمیت متنوع شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے نئی راہوں کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد میں پیوست ہیں۔

دونوں ممالک کا علاقائی اور بین الاقوامی فورمز بشمول اسلامی تعاون تنظیم، اقتصادی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ میں بھی قریبی تعاون برقرار ہے۔ بیان کے مطابق وزیراعظم کا دورہ آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی ثابت قدم حمایت اور دونوں برادر ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.