بیجنگ: حال ہی میں، چین کے وزارت تجارت اور اسپین کی وزارتِ معیشت، تجارت اور انٹرپرائززنے “چین-اسپین مخلوط معاشی و صنعتی تعاون کمیٹی کے تعاون پر ایک مفاہمتی یاداشت” پر دستخط کیے۔
چین کی وزارت تجارت کی جانب سے 13 نومبر کو منعقدہ معمول کی پریس بریفنگ میں، ترجمان نے کہا کہ 13 نومبر کی صبح، چین کے وزارت تجارت اور اسپین کے وزارت معیشت، تجارت اور انٹرپرائززنے بیجنگ میں مشترکہ طور پر چین-اسپین انٹرپرائزز ایڈوائزری کونسل کا تیسرا اجلاس منعقد کیا، جس نے دونوں اطراف کے کاروباری افراد کے لیے مواصلات اور رابطے کا پلیٹ فارم قائم کیا۔ دونوں اطراف کی تقریباً 30 یونٹس کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی، اور چین-اسپین انٹرپرائزز کے عالمی تعاون، توانائی کی منتقلی اور اعلیٰ درجے کی مینوفیکچرنگ کے تعاون کے موضوعات پر پرجوش موضوعاتی بحث کی۔ترجمان نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں، چین اسپین کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اہم اتفاق رائے کی رہنمائی میں، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں عملی تعاون کو مزید آگے بڑھانے، اور چین-اسپین تعاون کو مسلسل گہرا اور مضبوط بنانے کی کوشش کرتا رہےگا۔
Trending
- زرِمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 21.4 ارب ڈالرز پر، وزیرِاعظم شہباز شریف کا اظہارِ تشکر
- فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورت
- سندھ کابینہ نے صوبے کی جامع اسپورٹس پالیسی کی منظوری دے دی
- ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی شادی نہیں ہوئی، تصاویر جعلی ہیں، اسٹائلسٹ کا نیا انکشاف
- ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے کاروباری و سرمایہ کاری مسائل حل ہونے لگے
- وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم؛ کراچی سمیت بڑے شہروں میں پیٹرول کی فراہمی شروع
- پی سی بی کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا 19 ستمبر سے آغاز، 21 ہزار کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
- مداحوں کا انتظار ختم، شاہ رخ خان نے ’کنگ‘ کا ڈائیلاگ سنا دیا
- پاکستان پہلے سے بہتر معاشی پوزیشن پر ہے، ترقی کا تسلسل جاری رہے گا، وزیر خزانہ
- پاکستان سے یورپ کی جانب غیرقانونی امیگریشن میں 64 فیصد ریکارڈ کمی
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔
Next Post