بیجنگ (چائنہ ڈیسک)جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے چین کے تائیوان کے حوالے سے غلط بیانات سے آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں میں آباد چینی شہریوں میں شدید غصہ دیکھا جا رہا ہے ۔ بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق تائیوان کی چائنیز کلچر یونیورسٹی کے پرفیسر چھیو ای نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سانائے تاکائیچی کے ان بیانات سے پہلے ہی جاپانی کابینہ میں ” ایٹمی ہتھیاروں سے پاک تین اصول” میں ترمیم کرنے یا انہیں ترک کرنے پر غور کیا جارہا تھا ۔ صاف ظاہر ہے کہ سانائے تاکائیچی تائیوان کے امور کے بہانے چین اور جاپان کے درمیان اختلافات پیدا کررہی ہیں ۔تائیوان کی شہ ھسن یونیورسٹی کے پروفیسر یو زی شیانگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ تائیوان کے باشندوں کی نظر میں سانائے تاکائیچی جاپان کی دائیں بازو کی قوتوں اور جاپانی عسکریت پسندوں کے مفاد میں بول رہی ہیں اور ممکن ہے کہ اس کا نتیجہ تائیوان کو برداشت کرنا پڑے اس لیے تائیوان کے عوام کثیر تعداد میں سانائے تاکائیچی کے غلط بیانات کے خلاف باہر نکلیں گے۔
Trending
- ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے کاروباری و سرمایہ کاری مسائل حل ہونے لگے
- وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم؛ کراچی سمیت بڑے شہروں میں پیٹرول کی فراہمی شروع
- پی سی بی کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا 19 ستمبر سے آغاز، 21 ہزار کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
- مداحوں کا انتظار ختم، شاہ رخ خان نے ’کنگ‘ کا ڈائیلاگ سنا دیا
- پاکستان پہلے سے بہتر معاشی پوزیشن پر ہے، ترقی کا تسلسل جاری رہے گا، وزیر خزانہ
- پاکستان سے یورپ کی جانب غیرقانونی امیگریشن میں 64 فیصد ریکارڈ کمی
- مسلم لیگ نئے صوبوں کے حوالے سے بھرپور مہم چلائے گی، نئے صوبے وقت کی ضرورت ہیں، چوہدری سالک حسین
- رونالڈو کے النصر چھوڑنے کی قیاس آرائیاں، جنوری میں کلب سے علیحدگی کا امکان
- ٹام کروز ماضی میں جینا پسند نہیں کرتے، اپنے مستقبل کے عزائم بتادیئے
- بحری رابطہ کاری؛ کراچی پورٹ کا عالمی اسکور تاریخ کی بلند ترین سطح پر