میونخ:اسپین کے سرکاری دورے پر موجود جرمن صدر اشٹائین مائر نے کہا کہ جرمنی 1937 میں اسپین کے قصبے گار نیکا پر بمباری کا ذمہ دار ہے اور جرمن عوام کو تاریخ میں کیے گئے جرائم کو کبھی نہیں بھولنا چاہیئے۔ اسی دن میڈرڈ کے شاہی محل میں اسپین کے بادشاہ فیلپے ششم اور ان کی اہلیہ کی میزبانی میں دیے گئے عشائیے میں جرمن صدر نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اس وقت ہونے والے تمام واقعات کو کبھی نہ بھولیں۔ میں خاص طور پر یہ بات اپنے جرمن ہم وطنوں سے کر رہا ہوں، یہ جرم جرمنوں نے کیا تھا، اور یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ چاہے موجودہ دور ہو یا مستقبل، ہمیں اس وعدے پر عمل کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ 26 اپریل 1937 کو، اسپین کی خانہ جنگی کے دوران، نازی جرمنی کی افواج نے بمباری سے اسپین کے قصبے گار نیکا کو نشانہ بنایا، جس سے سینکڑوں افراد ہلاک ہو ئے اور بین الاقوامی برادری میں شدید غصہ پیدا ہوا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد، جرمنی کے تمام طبقات نے جنگ کے جرائم پر مسلسل غور کیا۔ 7 دسمبر 1970 کو، اس وقت کے وفاقی جرمنی کے وزیر اعظم ویلی برانٹ نے وارسا میں یہودی شہدا کی یادگار پر پھول چڑھاتے وقت دونوں گھٹنے زمین پر رکھے۔ان کے گھٹنے ٹیکنے کو جنگی جرائم پر جرمنی کا ا عتراف سمجھا گیا، اور اس نے جرمنی و پولینڈ سمیت دیگر ممالک کے درمیان بعد از جنگ مفاہمت کو فروغ دیا۔
Trending
- خاتون نے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر شوہر کو ٹرین میں ہلا ک کروادیا
- کراچی: مسلح ملزمان شہریوں سے موٹر سائیکل چھین کرفرار، شہریوں نے گاڑی میں ملزمان کا تعاقب شروع کردیا
- فیفا ورلڈکپ: سیمی فائنل سے قبل ارجنٹائنی نائب صدر کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی
- ’منت‘ کی تزئین و آرائش کے معاملے میں شاہ رخ خان کو بڑی قانونی کامیابی حاصل
- شوگر ملز مالکان نے چھ لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی
- رنگ روڈ اراضی این او سی اسکینڈل کیس: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کا این او سی منسوخی کا فیصلہ بحال
- 1966 FIFA World Cup: The actual cause of death of Nobby Stiles, a footballer from the winning England team, has been revealed.
- حقیقی ’پھنسکھ وانگڑو‘ کی بھوک ہڑتال، تھری ایڈیٹس کے اداکار کا ردعمل سامنے آگیا
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 2 ہزار 837 پوائنٹس کا اضافہ
- الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات سے پہلے الیکشنز سے متعلق قانون و آئین میں ترامیم کرانے کا فیصلہ