لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی نے کھلے پن کے امور میں قابلِ قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں، چینی صدر
چین لاؤس کو ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک سے تعلقات میں ترجیح دیتا ہے، شی جن پھنگ
بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے لاؤ پیپلز ڈیموکریٹک ری پبلک کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور لاؤس کے صدر تھونلون کو مبارکباد دی۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی نے لاؤس کے عوام کی قیادت کرتے ہوئے اصلاحات اور کھلے پن کے امور میں قابلِ قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں، عوام کی زندگی میں مسلسل بہتری آئی ہے، اور بین الاقوامی و علاقائی اثرورسوخ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس پر چین مسرت کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین لاؤس کو ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک سے تعلقات میں ترجیح دیتا ہے اور چاہتا ہے کہ لاؤس کے ساتھ مل کر، آئندہ سال چین ۔لاؤس تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ کو موقع کے طور پر لیتے ہوئے، روایتی دوستی کو آگے بڑھایا جائے، تعاون اور یگانگت کو مضبوط کیا جائے، اور نئے دور میں چین اور لاؤس کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کیا جائے، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے لئے زیادہ خوشحالی لائی جا سکے اور خطےنیز دنیا کی امن و ترقی کے لئے زیادہ بڑا کردار ادا کیا جا سکے۔
Trending
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی
- بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
- ،مسجد کے باہر بھیک مانگنے والی خاتون کی موت کے بعد گھر سے لاکھوں روپے برآمد
- محبت کا اظہار مہنگا پڑ گیا، بوائے فرینڈ کی گاڑی لپ اسٹک بوسوں سے بھرنے پر جرمانہ
- کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی
- جہاز کے ذریعے مچھر جرمنی پہنچ گیا، کاٹنے سے ایک ایئرپورٹ ملازم ہلاک
- نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
- جیسوال اور ویبھاؤ کو معمولی سزا دیے جانے پر سنجے منجریکر برہم
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- نیپال میں بپھرا ہوا سیلاب سیکڑوں سیاحوں کو بہا لے گیا، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔