بیجنگ(چائنہ ڈیسک)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 2026 کے معاشی امور کا تجزیہ اور مطالعہ کیا گیا اور ” کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں مکمل طور پر قانون کی حکمرانی کے کام کے ضوابط” کا جائزہ لیا گیا ۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطابق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ یہ سال چینی طرز کی جدید کاری کے عمل میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ چین کی معیشت اور نئی معیاری پیداواری قوت مستحکم طور پر ترقی کر رہی ہے ۔ اصلاحات اور کھلے پن میں نئی پیش رفت ہوئی ہے اور اہم شعبوں میں خطرات کو حل کرنے میں بھی مثبت پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ عوامی فلاح و بہبود کی حفاظت مزید مضبوط ہوئی ہے اور مجموعی سماجی استحکام کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اگلے سال کی اقتصادی امور کو بہتر بنانے کے لیے، ہمیں شی جن پھنگ کی نئے عہد کی چینی خوصیات کے حامل سوشلسٹ خیالات کو رہنمائی کے طور پر اختیار کرنا چاہیے،نئے ترقیاتی ماڈل کی تعمیر کو تیز کرنا چاہیئے، اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا چاہیئے اور زیادہ فعال اور موثر میکرو اکنامک پالیسیوں کو نافذ کرنا چاہیئے۔اجلاس میں اس پر بھی زور دیا گیا کہ اندرو نی طلب کو مسلسل بڑھانا، فراہمی کو بہتر بنانا، مقامی حالات کے مطابق نئی معیاری پیداواری قوت کو فروغ دینا، نیشنل یونیفائڈ مارکیٹ کی تعمیر کو آگے بڑھانا، معیشت کو معیاری طور پر مؤثر بہتری کی جانب بڑھانا اور مقداری طور پر مناسب ترقی حاصل کرنے کی راہ میں مدد دینا اور سماجی ہم آہنگی اور استحکام کو برقرار رکھنا چاہیئے تاکہ پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کی اچھی شروعات کی جائے ۔اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ اگلے سال ایک زیادہ فعال ،معتدل اور نرم مالیاتی پالیسی پر عمل درآمد جاری رہے گا۔ اجلاس میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی جانب سے جامع طور پر قانون کے مطابق حکمرانی کی قیادت سے متعلق ضوابط نہایت اہم ہیں ، کیونکہ اس سے پارٹی کی قانونی حکمرانی کی قیادت کے عمل کو مزید سائنسی، منظم اور مؤثر بنایا جا سکے گا۔ یہ اقدام چینی خصوصیات کے ساتھ ایک زیادہ مکمل قانونی نظام کی تشکیل اور زیادہ اعلیٰ سطح کی سوشلسٹ قانونی ریاست کی تعمیر کے لیے بھی اہم حیثیت رکھتا ہے۔
Trending
- Kohat Attack: Shaheen and Shahid Afridi pay tribute to security forces.
- فیکٹ چیک: کیا ایڈ شیران نے ساتھی فنکاروں کے ٹور چھوڑنے کے بعد اکیلے کنسرٹ میں پرفارم کیا؟
- پاک سویڈن سرمایہ کاری مذاکرات نومبر میں ہونے کا امکان
- کراچی: سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
- ایشین گیمز: اسکواش مقابلوں میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز 23 ستمبر کو کرے گا
- فلم کی پروموشنل تقریب میں زارا نور عباس کی ہیوی بائیک پر انٹری، ویڈیو وائرل
- آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن پر کارٹل کا الزام ثابت، 6 کروڑ روپے جرمانہ
- بھارتی سرپرستی میں افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان رجیم کی ذمے داری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- پاکستان کے شاہ زیب رند نے ایک ہی رات میں تین ناک آؤٹس سے ٹورنامنٹ جیت لیا
- کرینہ کپور کی نئی فلم کا باکس آفس پر کمزور آغاز، پہلے دن کیریئر کی سب سے کم کمائی