بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے کمبوڈیا۔تھائی لینڈ سرحدی تنازع کے حوالے سے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ پڑوسی ہیں جنہیں ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ سب سے فوری کام فائر بندی اور شہریوں کی حفاظت کرنا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں گے ، جنگ بندی کے حصول اور کشیدہ صورتحال کو جلد از جلد کم کرنے کے لیے تمام سازگار اقدامات کریں گے۔ پیر کے روز ترجمان نے واضح کیا کہ کمبوڈیا۔تھائی لینڈ سرحدی تنازع شروع ہونے کے بعد سے، چین نے دونوں ممالک کی خواہشات کے مطابق، متعدد چینلز اور متعدد سطحوں پر دونوں فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے کو برقرار رکھا ہے اور فعال طور پر مصالحت کی کوششوں کے ذریعے فریقین کے درمیان بات چیت کے لیے سازگار حالات اور پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ چین کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان براہ راست بات چیت اور مشاورت کی حمایت کرتا ہے، آسیان خصوصاً ملائیشیا کی پر زور کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور آسیان فریم ورک کے تحت باہمی طور پر قابل قبول حل تلاش کرنے کی حمایت کرتا ہے۔ چین امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اور کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی اور امن کی بحالی کے لیے اپنے طریقے سے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
Trending
- وفاقی حکومت کی معاشی شرح نمو، زیادہ تر معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا انکشاف
- انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس اور بولر گَس ایٹکنسن کیخلاف بڑا فیصلہ!
- National Economic Council approves budget 2026-2027
- پاکستان آرمی نے 31 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپین شپ جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا
- بجٹ میں ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کیلئے ٹیکس ریلیف دیے جانے کا امکان
- پنجاب سے ملحق چیک پوسٹوں سے پختونخوا کو گندم اور آٹا نہیں دیا جارہا، گورنر کے پی
- سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے پی سی بی کیساتھ کام کرنے کیلیے رضامندی ظاہر کردی
- حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ریلیف پیکیج پر اتفاق رائے نہ ہوسکا
- سفارتی امور پر چینی صدر کے منتخب کلام” کی جلد اوّل اور جلد دوم کی اشاعت
- کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور بھارتی میڈیا کا مذموم عزائم کیلیے گٹھ جوڑ بے نقاب