ردِعملامر یکی منصو بہ چین کی سالمیت کو شدید نقصان پہنچاتا ہے، وزارت خا رجہ
بیجنگ : چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس بریفنگ میں امریکہ کی جانب سے تائیوان کو تقریباً 11 ارب ڈالر مالیت کے فوجی سازوسامان کی فروخت کے اعلان پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا۔جمعرات کے روز ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا یہ اسلحہ فروخت کرنے کا منصوبہ ایک چین کے اصول اور چین۔امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو چین کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کو شدید نقصان پہنچاتا ہے، آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو بری طرح متاثر کرتا ہے اور تائیوان کی “علیحدگی پسند” قوتوں کو نہایت غلط اور خطرناک پیغام دیتا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ چین اس اقدام کی سختی سے مخالفت اور شدید مذمت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جزیرے کے اندر موجود “علیحدگی پسند” عناصر کی جانب سے “طاقت کے زور پر علیحدگی” یا “طاقت کے ذریعے وحدت کے خلاف مزاحمت” کی کوششیں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گی، اور یہ “علیحدگی پسندی” اپنے انجام سے نہیں بچ سکتی۔ترجمان نے زور دے کر کہا کہ امریکہ کی جانب سے “تائیوان کو استعمال کر کے چین کو دبانے” کی حکمتِ عملی ہرگز کامیاب نہیں ہوگی۔
Trending
- زرِمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 21.4 ارب ڈالرز پر، وزیرِاعظم شہباز شریف کا اظہارِ تشکر
- فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورت
- سندھ کابینہ نے صوبے کی جامع اسپورٹس پالیسی کی منظوری دے دی
- ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی شادی نہیں ہوئی، تصاویر جعلی ہیں، اسٹائلسٹ کا نیا انکشاف
- ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے کاروباری و سرمایہ کاری مسائل حل ہونے لگے
- وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم؛ کراچی سمیت بڑے شہروں میں پیٹرول کی فراہمی شروع
- پی سی بی کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا 19 ستمبر سے آغاز، 21 ہزار کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
- مداحوں کا انتظار ختم، شاہ رخ خان نے ’کنگ‘ کا ڈائیلاگ سنا دیا
- پاکستان پہلے سے بہتر معاشی پوزیشن پر ہے، ترقی کا تسلسل جاری رہے گا، وزیر خزانہ
- پاکستان سے یورپ کی جانب غیرقانونی امیگریشن میں 64 فیصد ریکارڈ کمی
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔