News Views Events

ڈڈیال: مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں کا عمران طیب انصاری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

0

ڈڈیال: پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سینئر رہنماؤں نے عمران طیب انصاری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، نامزد صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) آزادکشمیر چوہدری محمد شفیق اور مسلم لیگ(ق)اوورسیز یوکے کے جنرل سیکریٹری اور بانی و سررست اعلی چوہدری شجاعت حسین لوورز فورم ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے مشترکہ تعزیتی بیان جاری کیا،

اپنے بیان میں دونوں رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم عمران طیب انصاری کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے والد معروف تاجر و سیاستدان طیب انصاری، اہل خانہ، دوستوں اور پوری برادری کو یہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور صبر جمیل عطا فرمائے، عمران طیب انصاری، طیب انصاری کے صاحبزادے اور سینئر صحافی وقاص انصاری کے چھوٹے بھائی تھے،نڈاکٹر شوکت علی شیخ اور چودھری محمد شفیق نے مزید کہا کہ عمران طیب انصاری کے قتل نے پورے علاقے کو غم اور صدمے میں مبتلا کردیا ہے،

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) آزاد کشمیر اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے، یہ افسوسناک واقعہ ناصرف ایک خاندان کے لیے غمناک ثابت ہوا ہے بلکہ ڈڈیال اور گردونواح میں مقامی آبادی، صحافتی برادری اور کاروباری حلقوں میں بھی شدید تشویش پیدا کردی ہے، ایسے واقعات قانون کی بالادستی اور عوامی تحفظ سے متعلق سنگین سوالات کو جنم دیتے ہیں، سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جاسکیں، پاکستان مسلم لیگ(ق) آزاد کشمیر کی قیادت نے امید ظاہر کی ہے کہ سوگوار خاندان کو جلد انصاف ملے گا اور معاشرے میں امن و استحکام بحال ہوگا، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر و استقامت عطا فرمائے آمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.