بیجنگ : ” بیلٹ اینڈ روڈ ” فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی مشاورتی کمیٹی کی ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔بدھ کے روز اس کانفرنس میں ایک تحقیقی رپورٹ جاری کی گئی جس کا عنوان تھا ” بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی مشترکہ تعمیر : اعلیٰ معیار کا بین الاقوامی اقتصادی تعاون”۔ کانفرنس میں اپنے خطاب میں چین کے نائب وزیر خارجہ ما زاؤ شیو نے کہا کہ موجودہ بڑی تبدیلیوں ، دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظام اور نظم کو درپیش شدید چیلنجوں اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کو پہنچنے والے شدید نقصان کے پس منظر میں ” بیلٹ اینڈ روڈ “انیشیٹو میں حصہ لینے والے ممالک مشترکہ طور پر بین الاقوامی ترقی اور باہمی روابط کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ بی آر آئی سے دنیا کو اتحاد، تعاون، اور جیت جیت پر مبنی مثبت اشارے ملتے ہیں اور اس انیشی ایٹو نے دنیا کو استحکام اور مثبت توانائی فراہم کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا آغاز چین سے ہوا ہے لیکن یہ پوری دنیا کے لیے ایک انٹرنیشنل پبلک پراڈکٹ ہے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے ایک عملی پلیٹ فارم بھی ہے۔چین کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو خوشحالی، تعاون اور مواقعوں کا حامل ایک روشن راستہ بناتے ہوئے تمام فریقوں کے ساتھ شراکت داری کو مزید گہرا کرتا رہے گا اور عالمی معیشت کی مستحکم ترقی اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تعاون کی مضبوط ترقی میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرے گا۔
Trending
- 10 روپے کے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ کی افواہیں بےبنیاد ہیں، اسٹیٹ بنک
- یورو نوٹس کی رقم ملنے سے ملکی زر مبادلہ ذخائر بڑھ گئے
- زمبابوے کے بلے باز برینڈن ٹیلر نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
- سی پیک منصوبہ پاکستانی خواتین کو رکاوٹیں توڑنے اور نئی پیشہ ورانہ بلندیوں تک پہنچنے میں مدد کر رہا ہے
- چین پاکستان مشترکہ تربیتی مرکز پاکستان میں نئی توانائی کی گاڑیوں کے شعبے کے لیے ہنرمند افراد کی تیاری میں کوشاں
- چین کا یمن کے تمام فریقوں سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ
- امریکی فیڈرل ریزرو نے وفاقی فنڈز کی شرح ہدف کی حد میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کر دیا
- چین سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر لانگ آرم دائرہ اختیار کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین میں “ثقافت اور سیاحت کی ترقی کے لیے 15 واں پانچ سالہ منصوبہ” جاری
- میسی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک بار پھر ارجنٹینا کی ٹیم میں واپسی