بیجنگ :برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے 28 سے 31 جنوری تک چین کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ آٹھ برس کے وقفے کے بعد کسی برطانوی وزیراعظم کا پہلا دورہ چین تھا۔ برطانیہ کے 48 گروپ کے چیئرمین جیک پیری نے حال ہی میں سی ایم جی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اسٹارمر کا یہ دورہ نہایت اہم ہے، اور برطانیہ و چین کو باہمی تعاون کے ذریعے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ جیک پیری نے کہا کہ یورپ کے رہنما ایک کے بعد ایک چین کا رخ کر رہے ہیں، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مواقع چین میں موجود ہیں، جبکہ چین کے لیے مواقع یورپ میں بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان مواقع کو قبول کر رہے ہیں اور واضح طور پر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہم تعاون کے لیے تیار ہیں۔ ان کے مطابق پورے یورپ میں، برطانیہ اور اس کی مصنوعی ذہانت سے وابستہ کمپنیوں کو سب سے زیادہ وینچر کیپیٹل سرمایہ کاری حاصل ہو رہی ہے۔ چین ٹیکنالوجی کے میدان میں صفِ اول پر ہے، خواہ وہ توانائی، کوانٹم ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت یا روبوٹکس کے شعبے ہوں۔ برطانیہ بڑے پیمانے پر تجارتی تعاون کے تحت چین کے ساتھ شراکت داری کر سکتا ہے۔
Trending
- بھارتی چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کا عہدے سے متعلق اہم فیصلہ
- رشمیکا مندانا نے فلم انڈسٹری میں اپنے سفر سے متعلق اہم انکشاف کردیا
- پیٹرول سبسڈی اسکیم؛ وزیراعظم کا کم پیٹرول استعمال کرنے والوں کیلئے ایک اور اہم فیصلہ
- حکومت جلد نئی آٹو پالیسی متعارف کرائے گی، مشیر وزیراعظم
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی، نوٹی فکیشن جاری
- طاہر اشرفی کو دیا گیا برطانوی ایوارڈ واپس، چرچ آف پاکستان نے گلوبل پیس ایوارڈ دے دیا
- امریکا نے ایرانی حکام کو نیویارک میں لگژری شاپنگ نہ کرنے کی وارننگ دے دی
- لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہزار 841 پوائنٹس کا اضافہ
- سونے کی فی تولہ قیمت 6900 روپے کا اضافہ ہوگیا