اسلام آباد(اپنا وطن)پاکستان مسلم لیگ شعبہء خواتین کے زیراہتمام سانحہ اسلام آباد کے شہداء کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے شرکاء کو سانحہ ء اسلام آباد کے حوالے سے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا پیغام بھی سنایا گیا۔پیغام میں بتایا گیا کہ چوہدری شجاعت حسین نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع مسجد پر ہونے والے حملے کو انسانیت اور اسلام دشمنی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ اور زخمیوں نے جس صبر و حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسجد پر حملہ کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے کیونکہ اسلام امن، سلامتی اور رواداری کا دین ہے۔اس دین کو ماننے والا کسی انسان کی جان نہیں لے سکتا۔رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے کہا کہ دہشتگرد قوم کا حوصلہ کبھی پست نہیں کر سکتے، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔ تعزیتی ریفرنس سے پاکستان سویٹ ہومز کے پیٹرن انچیف زمرد خان نے بھی خطاب کیا،انہوں نے سانحہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے ایک جامع، مؤثر اور متفقہ قومی پالیسی کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔مہرین ملک آدم نے امن، برداشت اور رواداری کے فروغ پر مسلسل کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انیلہ چوہدری نے کہا کہ اس حملے کے ذریعے ہمیں تقسیم کرنے کی سازش کی گئی مگر ہم ہمیشہ کی طرح متحد ہیں۔ رضوان صادق نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں پوری قوم کا فخر ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چوہدری جہانگیر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد اور یکجہتی اشد ضروری ہے۔تقریب کے اختتام پر پیر چراغ الدین شاہ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
Trending
- مکران ڈویژن؛ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، فتنۃ الہندوستان کا بڑا حملہ ناکام
- ایشین گیمز کیلیے 165 ارکان کو این او سی جاری
- مشہور بھارتی پنجابی گلوکار پر فائرنگ کی خبریں، والد نے اہم وضاحت کردی
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا
- لاہور: بلیک کاربن آلودگی میں فوسل فیول کا کردار دوگنا سے بھی زائد
- بھارت اور جاپان کے تاریخی ٹی ٹوئنٹی میچ کے تمام ٹکٹس فروخت
- فاطمہ ثناء شیخ نے صنفی تعصب پر آواز اٹھادی، خواتین کو خود جدوجہد کرنا ہوگی
- 7 ارب ڈالر توسیعی فنڈ فیسلٹی پروگرام؛ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات رواں ماہ ہونگے
- ڈنمارک کے ویزے کا جھانسہ؛ لاکھوں روپے لوٹنے والا انسانی اسمگلر گرفتار
- امام الحق اور محمد رضوان ڈومیسٹک کرکٹ کیلیے نا اہل قرار