مظفرآباد (کاشف اقبال ) سینئر حریت رہنما سید منظور احمد شاہ نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا عظیم مہینہ ہے جو ہمیں صبر، تقویٰ، ایثار اور باہمی ہمدردی کا درس دیتا ہے۔
اپنے ایک بیان میں سید منظور شاہ نے کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے تزکیۂ نفس اور روحانی تربیت کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ اس مقدس مہینے میں ہمیں چاہیے کہ ہم زیادہ سے زیادہ عبادات، تلاوتِ قرآن پاک، ذکر و اذکار اور محتاج و مستحق افراد کی مدد کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ روزہ صرف بھوک اور پیاس برداشت کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ اپنے نفس کو قابو میں رکھنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کی عملی تربیت ہے۔
انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ مہنگائی اور معاشی مشکلات کے اس دور میں نادار اور ضرورت مند خاندانوں کی بھرپور مدد کریں تاکہ کوئی بھی شخص سحری و افطاری سے محروم نہ رہے۔ سید منظور شاہ نے کہا کہ ہمیں رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرتے ہوئے اخوت، بھائی چارے اور اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا ہوگا۔
انہوں نے پوری امتِ مسلمہ بالخصوص کشمیری عوام کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کی,انہوں نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ تمام سماجی سیاسی اور غلامی کی بیماریوں کا علاج اور مقابلہ اپنے ایمان سے کیجیے ۔اپنے نفس کو باطل قوتوں اور شیطانی قابض قوتوں سے مقابلہ کرنے کے لیے رمضان ,صلٰاة اور صبر سے اللہ کی مدد طلب کریں تاکہ مسلمانوں اور اسلام کو کفار و مشرکیں کے قبضے سے ازاد ی دلای جاسکے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت مہینے کے صدقے کشمیری عوام کو زادی امن اور پاکستان کو امن، استحکام اور خوشحالی نصیب فرمائے۔
Trending
- قومی ویمن کرکٹرز کے جوتے سوشل میڈیا پر وائرل، ویرات کوہلی سے دلچسپ تعلق سامنے آگیا
- ہالی ووڈ کے معروف اداکار کینسر کا شکار، زندگی کے صرف 5 سال باقی رہنے کا انکشاف
- منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ
- شہداء کے معاوضے کیلیے فنڈز نہیں، ڈپٹی کمشنر کے جواب پر متعلقہ حکام اسلام آباد ہائیکورٹ طلب
- لیونل میسی کی اسپین میں ایک اور فٹبال کلب خریدنے کی تیاری
- سشانت سنگھ کو قتل اور اس کی سیکریٹری کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، اہم انکشافات
- وزیراعظم شہباز شریف نے نئی آٹو پالیسی 2026-31 کی اصولی منظوری دیدی
- ایم ایل ون منصوبے نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا
- انگلینڈ کے اولی رابنسن ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنیوالے 50ویں بولر بن گئے
- دلجیت دوسانجھ کے نئے گانے ’ڈیول‘ کا تعلق ’کاکروچ احتجاج‘سے جوڑ دیا گیا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔