بیجنگ :چودہویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس کے ترجمان لو چھن جیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صرف کھلے پن کا حامل چین ہی جدید چین بن سکتا ہے۔بدھ کے روز ترجمان کا کہنا تھا کہ اس وقت، عالمی معیشت کی ترقی کی رفتار سست ہے، یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی بڑھ رہی ہے، چینی معیشت دباؤ برداشت کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے اور نئی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ چین میں عالمی سطح پر سب سے بڑے اور جامع پیداواری شعبوں کا نظام موجود ہے جو عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے اہم حصے کے طور پر کردار ادا کرتا ہے۔ چین کو وسیع پیمانے کی صارفی مارکیٹ حاصل ہے ، اگلے 10 سالوں میں چین میں درمیانی آمدنی والے گروپ کی تعداد ممکنہ طور پر 8 کروڑ سے زیادہ ہو جائے گی، جو نئے تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کے بہترین اطلاقی منظرنامے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کھلے پن کی پالیسی کے مضبوط عزم پر قائم ہے ، پالیسی کا ماحول شفاف، مستحکم اور متوقع ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چین ماضی ، موجودہ دور ، اور مستقبل میں یقیناً غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ایک مثالی، محفوظ اور بااثر سرمایہ کاری کا مقام رہے گا۔
Trending
- ایران کا مضبوط پوزیشن کے ساتھ امریکا سے جنگ ختم کرنے کا عندیہ
- سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ایک تولہ 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہوگیا
- خواجہ سرا کے بھیس میں گھر میں داخل ہوکر خاتون کیساتھ زیادتی
- ریاض میں ریت کا طوفان اور تیز ہوائیں
- موبائل لینے کی ضد؛ پہاڑ پر بیٹے کو خودکشی سے بچاتے والدین بھی گرکر ہلاک؛ ہولناک ویڈیو
- چین، سی پی سی کے مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کے چھٹے کل رکنی اجلاس کا انعقاد
- 18.5 ٹریلین یوآن! چین سپر خریدارکے طور پر عالمی منڈی میں اعتماد بڑھا رہا ہے
- پاکستان ٹیم سست اور ناقص فیلڈنگ کے باعث شدید تنقید کی زد میں آگئی
- چین میں صحرائی رقبے میں مسلسل کمی آئی ہے، انڈر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
- غیر ملکی کمپنیوں کی مالیاتی رپورٹس میں چین میں ترقی کے نئے مواقع نمایاں