لندن:جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ(ق) اوورسیز یوکے اور بانی و سرپرست اعلی چودھری شجاعت حسین لورز فورم ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے اپنے ایک بیان میں عالمی سطح پر جاری حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی حکومت اور پاکستانی آرمی چیف کے مؤثر اور مضبوط کردار اور حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ عالمی امن کے قیام میں پاکستان کی کوششیں نہایت اہم اور ناگزیر ہیں۔
انھوں نے مقامی ہوٹل میں افتار پارٹی پر میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی افواج کا کردار ہمیشہ دنیا میں امن کے قیام کے لیے نمایاں اور مثبت رہا ہے، ماضی کی طرح موجودہ حالات میں بھی پاکستان خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے بھرپور کوششیں کررہا ہے،
ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا کہ حالیہ ایران/ اسرائیل، امریکا جنگ کے دوران جہاں مختلف خطرات جنم لے رہے ہیں وہاں یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ پاکستان اور پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی سطح پر سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں، خصوصاً عرب ممالک اور ایران کے درمیان جاری تناؤ اور غلط فہمیوں کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیں اور ان کے مثبت اور دور رس نتائج سامنے آرہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم ممالک کو آپس کے اختلافات اور کشیدگی سے گریز کرنا چاہیے تاکہ بیرونی دشمن ان کی باہمی نااتفاقی سے فائدہ نا اٹھاسکے،
انھوں نے خصوصی طور پر کہاکہ اسرائیل نے ٹرمپ کو جنگ کرنے پر اکسایا ہے، میرے نزدیک امریکی صدر ٹرمپ کا کوئی ارادہنہیں تھا ایران کے ساتھ جنگ کرنےکا ، ٹرمپ کو جو مستقبل میں جنگیں رکوانے پر نوبل انعام ملنے کی امید تھی اسرائیل کے بدمست ہاتھی نے ٹرمپ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔
یہ سارا کیا دھرا اسرائیل کے بدمست ہاتھی اور اس صدی کے خطرناک دہشتگردنیتن ہایوبد کردار ہے۔
آخر میں ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور پاک افواج کی ملکی دفاع، قربانیوں اور عالمی سطح پر امن کے لیے ادا کیے جانے والے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
Trending
- دریائے پنجکوڑہ میں لڑکی کو بچانے کی کوشش، ڈرائیور دریا میں ڈوب گیا، سرچ آپریشن جاری
- پی ایچ ایف نے جنوبی کوریا ہاکی فیڈریشن کی جانب سے دعوت قبول کر لی
- رام گوپال ورما اور ارمیلا نے خفیہ شادی کی تھی؟ سینئر بھارتی صحافی کا حیران کن دعویٰ
- آزاد کشمیر الیکشن، ایل اے 31 اور 40 میں پی پی کی شکایات بے بنیاد ہیں، ن لیگ کا الیکشن کمیشن کو خط
- دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- ’عینک والا جن‘ کے اینیمیٹڈ ورژن پر تنازع، رائٹر حفیظ طاہر کا سخت ردعمل
- ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں عبداللہ شفیق اور سعود شکیل کی واپسی متوقع
- تقریباً 50ہزار لوگ اسپین میں داخل ،سیوٹا یورپ میں مہاجرین کے بحران کا مرکز بن گیا
- چائنا سدرن تھیٹر کمانڈ اور چائنا کوسٹ گارڈ کی جزیرہ ہوانگ یئن اور ملحقہ سمندری اور فضائی حدود میں مشقیں
- ٹرمپ ایران پر حملہ منسوخ کرنے پر آمادہ، معاہدے سے مشروط رضامندی
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔