ڈاکٹر شوکت علی کی زیر سرپرستی،احساس ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان اور حوا نور چیرٹی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خواتین و مستحقین میں نقد عیدی تقسیم
لاہور: میاں وحید، صدر پاکستان مسلم لیگ لاہور، نے بطورمہمان خصوصی احساس ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان اور حوا نور چیرٹی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام موضع شہزادہ نتھی ہاؤس، فیروز پور روڈ لاہور، کاہنہ میں منعقدہ تقریب میں شرکت
کی۔
یہ تقریب جنرل سیکرٹری مسلم لیگ یو کے، ڈاکٹر شیخ شوکت علی، کی زیر سرپرستی اور محمد شفیق، نامزد صدر پاکستان مسلم لیگ آزاد کشمیر، کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔
ایس تقریب میں احساس ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے مخیر اور فلاحی شخصیات نے خصوصی تعاون کیا جن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی ڈی ایل حاجی لیاقت علی، ڈائریکٹر عبدالحمید، چوہدری شجاعت حسین (لورز فورم)، ڈاکٹر شیخ شوکت علی، سماجی شخصیت سردار فلک عباس ڈوگر، محمد شفیق اور ڈائریکٹر ایل پی جی ساز کمپنی محمد علی قادری شامل تھے۔
تقریب میں صدر مسلم لیگ لاہور میاں وحید نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔ نائب صدر مسلم لیگ لاہور ملک عابد، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ لاہور ندیم پہلوان، جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ لاہور لطیف پہلوان، مسلم لیگ ن کے رہنما خالد انجم، صدر الیکٹرانک میڈیا کاہنہ سید ماجد علی شاہ سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر احساس ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے بیوہ، غریب، مستحق، بیمار اور ضرورت مند سینکڑوں خواتین و حضرات میں نقد عیدی تقسیم کی گئی۔
صدر احساس ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان افتخار نتھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چھ سالوں سے مخیر حضرات کے تعاون سے ہم سینکڑوں خواتین کو بلا تفریق آٹا، راشن اور نقدی فراہم کر رہے ہیں اور خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ، زکوٰۃ فنڈ اور دیگر سماجی و مالی مسائل میں آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔مسلم لیگ ن پی پی 163 کے رہنما خالد انجم نے افتخار نتھی کی سماجی خدمات کو سراہا، جبکہ چیف گیسٹ میاں وحید نے کہا کہ خواتین کو درپیش مسائل حل کروانا ان کی اولین ترجیح ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عبادت ہے۔ افتخار نتھی نے انسانیت کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔میاں وحید نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
ہم مسلم لیگ ق کے قائد چوہدری شجاعت حسین اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی ہدایت پر پہلی بار کاہنہ کے علاقے میں آئے ہیں اور لاہور کے کونے کونے اور ہر گھر تک اپنے قائد کا پیغام پہنچائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افتخار نتھی کو صدر مسلم لیگ منتخب کیا گیا ہے اور صوبائی وزیر چودھری شافع حسین جلد باقاعدہ نوٹیفکیشن اپنے ہاتھوں سے جاری کریں گے۔