برا زیلیا : “چائنا ان اسپرنگ ٹائم:دنیا کے لیے چین کے ترقیاتی مواقع ” کے عنوان سے عالمی مکالمے کا برازیل خصوصی سیشن برازیلیا میں منعقد ہوا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ اوربرازیل کے وزیر صحت الیگزینڈر پڈیلیا نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا ۔برازیل کی سیاسی، تجارتی، علمی اور میڈیا کے شعبے کی شخصیات سمیت تقریباً ایک سو بیس مہمانوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ شن ہائی شیونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چائنا میڈیا گروپ بین الاقوامی معیار کی مربوط نشریات، سائنسی و تکنیکی جدت اور میڈیا وسائل کی برتریوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چینی طرزِ جدیدیت کے ثمرات کو دنیا تک بہتر انداز میں پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ چین کی ترقی دنیا سے الگ نہیں ہو سکتی اور دنیا کی خوشحالی کو بھی چین کی ضرورت ہے۔ ہم مل کر عالمی امن و ترقی کے فروغ اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ سی ایم جی کی جانب سے تیار کردہ پہلا بڑا صنعتی ثقافتی پروگرام “ہنر مند کاریگروں کا ریکارڈ” تقریب کے موقع پر پیش کیا گیا۔ برازیل کے سرکاری ٹی وی، ڈاکیومنٹری ٹی وی، اخبار “ساؤ پالو پیج نیوز”، اخبار” پوسٹ برازیلیا “، “ڈپلومیٹک ورلڈ”، “247 نیوز ویب سائٹ”،”پاڈر360” اور دیگر مین اسٹریم میڈیا نے اس تقریب کی کوریج کی۔
Trending
- پی ایس ایل 12 کے لیے دو ونڈوز سامنے آ گئیں، سپر سکسز کی تجویز
- نیشنل انٹیلی جنس بیورو کا قیام ، جاپان کا ارادہ منظر عام پر آ گیا
- فلپائن کی علاقائی حدود میں جزیرہ ہوانگ یئن کبھی ان میں شامل نہیں رہا , چینی وزارت خارجہ
- چین کے نئے تین نمایاں شعبے عالمی مینوفیکچرنگ کی جدت اور اپ گریڈ یشن کے لیے نئے مواقع فراہم کریں گے، چینی میڈیا
- چین کا امریکہ سے چینی کمپنیوں پر دباؤ بند کرنے کا مطالبہ
- چینی صدر کی قیادت میں چین نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، صدر سلوواکیہ
- فیفا کا نجی سرمایہ کاری منصوبے کی شدید مخالفت کے باوجود مشاورت جاری رکھنے کا اعلان
- فٹبال: امتیازی رویے پر کم از کم 10 میچز کی پابندی لازمی قرار
- ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- اگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں